ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔فائل فوٹو
ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نہتے کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھاتے ہوئے 3 نہتے نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔

قابض فوج نے علاقے کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی، ادھر ضلع بڈگام اور سوپور میں بھی قابض فوج نے دہشت گردی کے الزام میں متعدد نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔

علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی،اس کے باوجود ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا، انہوں نے بھارتی فوج کی گاڑیوں پر شدید پتھرائو بھی کیا۔