ہم کابل سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کریں گے جتنی جلدی ہم ختم کریں گے اتنا ہی بہتر ہے۔فائل فوٹو
ہم کابل سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کریں گے جتنی جلدی ہم ختم کریں گے اتنا ہی بہتر ہے۔فائل فوٹو

امریکی صدارتی امیدوارنے مسلمانوں کو خوشخبری دیدی

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے تو پہلے روز ہی مسلمانوں پرعائدپابندیوں کاخاتمہ کریں گے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ وہ مسلمان ممالک پر عائد کی گئی صدر ٹرمپ کی پابندیوں کا خاتمہ صدربننے کے پہلے روز ہی کردیں گے۔ انہوں نے کہا وہ ان پابندیوں کے باعث مسلمانوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کریں گے۔

مسلم امریکن ایکشن اینڈ ایڈووکیسی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے عتاب کا سب سے پہلے مسلمان نشانہ بنے، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقاریر، پالیسیوں اورتعیناتیوں کے ذریعے اس ملک میں نفرت کو ہوا دی ہے لیکن میں منتخب ہوا تو مسلمانوں پرعائد پابندیوں کو ختم کردوں گا۔