امریکا میں پھر مظاہرے پھوٹ پڑے۔ متعدد اہلکارزخمی
پولیس اورمظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں،درجنوں مظاہرین کو گرفتار۔
مظاہرین نے تشدد کیا، توڑ پھوڑکی اوراملاک جلائیں۔پولیس۔فوٹو سوشل میڈیا
امریکی ریاست اوریگان کے شہر پورٹ لینڈ میں سیاہ فام افراد کی حمایت میں ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے۔پولیس اورمظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں متعدد اہلکارزخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مظاہرے میں ہزاروں افراد شریک تھے تاہم پولیس نے انہیں منتشرکرتے وقت کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیاہے۔
پولیس کے مطابق مظاہرین نے تشدد کیا، توڑ پھوڑکی اوراملاک جلائیں جس کی وجہ سے انہیں گرفتار کیاگیا۔
خیال رہے گزشتہ ماہ ایک سیاہ فام امریکی شہری کی پولیس کی تحویل میں ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد پہلے امریکہ اور پھر بعد میں دنیا کے کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔