بینک میں کوئی سیکیورٹی گارڈ تعینات نہیں تھا۔فائل فوٹو
بینک میں کوئی سیکیورٹی گارڈ تعینات نہیں تھا۔فائل فوٹو

مرحوم مالک کے اے ٹی ایم کارڈ سے مزے کرنے والی ملازمہ پکڑی گئی

بھارت میں گھریلو ملازمہ نے فوت شدہ مالک کے اے ٹی ایم کارڈ سے 35 لاکھ روپے نکلوائے جسے پولیس نے ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناڈیا میں ریتا رائے نامی 45 سالہ گھریلو ملازمہ نے اپنے مالک کے لاک ڈائون کے ابتدائی دنوں میں انتقال کے بعد ان کا اے ٹی ایم کارڈ چرالیا اور دو ماہ کے دوران 35 لاکھ روپے نکلوائے۔

گھرکے مالک ستیا نارائن اگروال کے بیٹے نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ حال ہی میں فوت ہونے والے ان کے والد کے اکاؤنٹ سے پیسے نکالے جارہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپا مار کمیٹی تشکیل دیدی۔

پولیس نے سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ کی مدد سے ریتا کو دو رشتہ دار ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا اوران کے گھر سے 27 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے ۔ ریتا اس گھرانے میں اپنے دو دیگر رشتے داروں کے ہمراہ گزشتہ سات سال سے ملازمت کر رہی تھی۔