دونوں ممالک کے سفیر ایک دفتر میں صوفہ کی نشستوں پر بیٹھے تبادلہ خیال کررہے ہیں۔فائل فوٹو
دونوں ممالک کے سفیر ایک دفتر میں صوفہ کی نشستوں پر بیٹھے تبادلہ خیال کررہے ہیں۔فائل فوٹو

اسرائیل اور یو اے ای کے سفارت کاروں کی پہلی کھلے عام ملاقات

یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے بعد سفارت کاروں کی پہلی کھلی ملاقات نائیجیریا میں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نائیجیریا میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے متعیّن سفارتی ایلچیوں نے اتوارکے روز سرعام ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ ماہ امن معاہدہ طے پانے کے بعد دونوں ممالک کے سفیر پہلی مرتبہ اس طرح کھلے عام ملے ہیں اورانھوں نے دوطرفہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔

اسرائیلی حکومت کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیوز اور تصاویر کے مطابق نائیجیریا میں متعیّن اسرائیلی سفیر شمعون بن شوشان نے اسی ملک میں تعینات یو اے ای کے سفارت خانے کے ناظم الامور خلیفہ المہریزی کا عربی زبان میں خیرمقدم کیا ہے اور اسلامی کلمات ”السلام علیکم” (تم پر سلامتی ہو) ادا کیے ہیں۔

وہ ایک دفتر میں صوفہ کی نشستوں پر بیٹھے تبادلہ خیال کررہے ہیں اوران کے نزدیک میزپراماراتی اور اسرائیلی پرچم پڑے نظر آرہے ہیں۔