جن ممالک میں کورونا کے کیسزکی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگی ان پریہ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔فائل فوٹو
جن ممالک میں کورونا کے کیسزکی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگی ان پریہ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔فائل فوٹو

 ملائیشیا نے 23 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی

ملائیشیا نے کورونا وائرس پرقابو پانے کے لیے 23 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سینئر وزیر دفاع نے آفیشل فیس بک پوسٹ کے ذریعے پاکستان اورامریکا سمیت ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا جہاں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہے۔

ملائیشیا کے محکمہ امیگریشن نے آفیشل فیس بک پوسٹ کے ذریعے جن ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ان میں امریکا، برازیل، بھارت، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقا، میکسیکو، اسپین، ارجنٹینا، چلی، ایران، برطانیہ، بنگلا دیش، سعودی عرب، فرانس، پاکستان، ترکی، اٹلی،عراق فلپائن اور انڈونیشیا شامل ہے۔محکمہ امیگریشن کے حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے یہ پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل یکم ستمبرکو ملائیشیا نے بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا کے طویل مدت وزٹ ویزہ ہولڈرزکے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کی تھی جس کے بعد 3 ستمبر کو یہ اعلان کیا گیا کہ جن ممالک میں کورونا کے کیسزکی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگی ان پریہ پابندیاں عائد کی جائیں گی۔