امراللہ صالح کی جانب سے ابھی تک کوئی ردِعمل نہیں دیا گیا۔فائل فوٹو
امراللہ صالح کی جانب سے ابھی تک کوئی ردِعمل نہیں دیا گیا۔فائل فوٹو

افغانستان کے نائب صدر خود کش حملے میں بچ گئے۔11 افراد ہلاک

دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش حملے میں افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح  بال بال بچ گئے ۔واقعے میں 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خود کش حملہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے تائیمانی میں ہوا۔ خود کش حملے میں افغان نائب صدر امرللہ صالح کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

گزشتہ ماہ افغانستان کے تین صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 23  طالبان مارے گئے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق بغددیس، غزنی اور میدان وردک میں فوجی آپریشن کے دوران مجموعی طور پر23 جنگجو ہلاک اوراہم کمانڈر سمیت 9 زخمی ہوئے تھے۔

افغان حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں صوبہ بغددیس میں سترہ، غزنی اور میدان  میں چھ طالبان ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب طالبان کی جانب سے کسی جنگجو کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔