گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5908 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، این سی او سی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5908 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، این سی او سی

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 9 لاکھ سے تجاوز

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 9 لاکھ، 2 ہزار، 936 افراد ہلاک اور دو کروڑ، 77 لاکھ ،60 ہزار 743 سے زائد متاثر ہوگئے۔

امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 65 لاکھ ،14 ہزار سے زائد ہوگئی اورایک لاکھ، 94 ہزار، 37 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مملک میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں 43 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر اور73 ہزار،923 ہلاک ہو چکے ہیں۔

برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 41 لاکھ، 65 ہزار سے زائد اور ایک لاکھ ،27 ہزار،517 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اوراموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار993 ہو گئی ہے۔

پیرو میں بھی 6 لاکھ، 96 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30 ہزار ،123 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 21 ہزار،817 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ، 79 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار،86 ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ ،40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ ،42 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 68 ہزار، 484 اموات ہوئی ہیں۔