امریکا نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوکر خطے میں تناؤ پیدا کیا، ترجمان چینی وزارت خارجہ
امریکا نے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوکر خطے میں تناؤ پیدا کیا، ترجمان چینی وزارت خارجہ

امریکا کیخلاف جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ چین

چین نے امریکا کی جانب سے چینی طلبا، محققین کے ویزے منسوخ کرنے کے عمل کو سیاسی، نسلی امتیازی سلوک قرار دیا ہےاورکہا ہے کہ چین جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام چینی طلبا،محققین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،چین اپنے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے ایک ہزار چینی طلبہ اور محققین کے ویزے منسوخ کیے ہیں ، امریکی میڈیا کے مطابق چینی طلبہ اورمحققین کے ویزے 29 مئی کے صدارتی حکم نامے کے تحت منسوخ کیے گئے ہیں۔