سرچ آپریشن کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔فائل فوٹو
سرچ آپریشن کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔فائل فوٹو

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی۔ دو کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی اورجارحیت کرتے ہوئے دو کشمیری نوجوانوں  کوشہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کا پہلا واقعہ سوپور میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فوج نے تجر شریف کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران عرفان احمد نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا اوررات گئے نوجوان کی تشدد زدہ لاش پھینک گئے۔

اسی طرح ضلع بارہ مولا کے علاقے اُڑی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران ایک اورکشمیری نوجوان کو گولیاں مارکر شہید کردیا گیا۔ شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جبکہ لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا گیا۔

ایک ہی دن میں ضلع بارہ مولا میں دو نوجوانوں کی شہادت پرعلاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے ریاستی طاقت کا مظاہرہ کیا اورنہتے شہریوں پر ربڑ کی گولیاں برسائیں اورآنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔