فائدہ اٹھانے والوں مٰن ” لل وین“ ، کوڈیک بلیک ، ایلیٹ بروڈی اورکل پٹرک شامل ہیں ۔فائل فوٹو
فائدہ اٹھانے والوں مٰن ” لل وین“ ، کوڈیک بلیک ، ایلیٹ بروڈی اورکل پٹرک شامل ہیں ۔فائل فوٹو

تمام امریکی فوجی کرسمس تک افغانستان چھوڑ دیں۔ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی فوجی کرسمس تک اپنے گھر واپس لوٹ آئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےٹوئٹر پر لکھا "کرسمس تک افغانستان میں خدمت کرنے والے ہمارے بہادر مردو خواتین کی تعداد بہت تھوڑی رہ جانی چاہیے۔” صدرٹرمپ کا یہ اعلان امریکی صدارتی انتخابات سے تقریباً ایک ماہ قبل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے یہ ظاہرکرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ ‘لامتناہی امریکی جنگیں’ ختم کرنے کے لیے اپنے وعدے پرعمل پیرا ہیں۔

یہ بات بہر حال واضح نہیں کہ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرکے کوئی حکم دیا ہے یا وہ محض اپنی دیرینہ خواہش کا اظہارکر رہے تھے۔

اس سے چند ہی گھنٹے قبل ان کے قومی سلامتی کے مشیر نے آئندہ برس کے اوائل تک افغانستان میں امریکی افواج کم کرکے 2500 تک کرنے کا اعلان کیا تھا۔