معروف سندھی ناول نگار اور افسانہ نویس مشتاق کاملاڻي انتقال کرگئے

مشتاق کاملانی نے زندگی کے آخری ایام انتہائی کسمپرسی، بیماری اور بے بسی میں گزارے

November 15, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سجاول : سندھ کے نامور افسانہ نگار، ناول نگار اور دانشور مشتاق کاملانی انتقال کر گئے۔ علم و ادب کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنے والے مشتاق کاملانی نے زندگی کے آخری ایام انتہائی کسمپرسی، بیماری اور بے بسی میں گزارے۔

ان کی نمازِ جنازہ مدرسہ الہاشمیہ سجاول میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان مصری شاہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ جنازے میں پیپلز پارٹی سجاول کے رہنما عبداللطیف میمن، ادیبوں، شاعروں، اساتذہ، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ان کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ اور سندھ کے ادبی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔