کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو شکست کیوں ہوئی ؟ عبدالرزاق نے بتادیا

لاہور(اُمت نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر رائونڈ میں لاہور قلندرز کی شکست کی وجہ بتادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز اپنے تینوں میچز دوسری بیٹنگ کرنے کی وجہ سے ہاری ہے۔
عبدالرزاق نے کہا کہ لاہور قلندرز آج پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا ۔
انہوں نے کہا کہ کل کے میچ کےلیے کنڈیشن مختلف ہے، کل والے میچ میں پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہا ہوں۔