اسلام آبادیوٹائیٹڈ پی ایس ایل سے باہر،پشاور زلمی نےفتح چھین لی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ سے فتح چھین لی۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد کو 12 رنز سے ہرا کر پی ایس ایل سے باہر کردیا۔
پی ایس ایل کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا۔
پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے
جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے اوپنرز بابر اعظم اور صائم ایوب نے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔ صائم ایوب 23رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ حسیب اللہ خان نے 15 رنز اسکور کئے
کپتان بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کی اور صرف 39 گیندوں پر 64رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی
ان کے آؤٹ ہونے کے بعد 34 رنز بنانے والے محمد حارث پویلین لوٹے جبکہ جمی نیشم 2 اور عامر جمال 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان نے 2وکٹیں لیں، فضل الحق فاروقی،فہم اشرف، حسن علی،اور محمد وسیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی
جواب میں اسلام آباد کی ٹیم ہدف حاصل نہ کرسکی اور شکست کھا گئی۔ اسلام آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی۔ اسلام آباد کی جانب سے صہیب مقصود 48 گیندوں پر 60 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔
ایلکس ہیلز 57 اور شاداب خان 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پشاور کی جانب سے عامر جمال اور سلمان ارشاد نے آخری اوورز میں شاندار بولنگ کی اور دونوں نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس فتح کے ساتھ ہی اسلام آباد باہر ہوگئی ہے جبکہ پشاور کا مقابلہ اب لاہور قلندرز کے ساتھ دوسرے ایلیمنیٹر میں جمعے کو ہوگا۔ دونوں میں جو ٹیم جیتی وہ اتوار کو ملتان سلطانز کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔