پی ایس ایل 8،پشاور زلمی نے لاہور کیخلاف ٹاس جیت لیا

لاہور( اُمت نیوز)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلمینٹر میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور قذافی سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز دوسرے ایلیمینٹر کے لیے آمنے سامنے آ گئے ہیں ،
جس میں زلمیز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور حریف ٹیم لاہور قلندرز کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ایلیمینٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی تھی
آج جیتنے والی ٹیم کل ملتان سلطانز کا فائنل میں مقابلہ کرے گی ۔