لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 172رنز کا ہدف

لاہور(اُمت نیوز) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی۔
پشاور زلمی کے آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹر صائم ایوب تھے، جو دوسرے اوور کی تیسری گیند پر بولڈ ہوگئے۔5 گیندوں پر 9 رنز بنانے والے صائم ایوب کو زمان خان نے بولڈ کیا۔
دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور محمد حارث نے 89 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے کئی دلکش اسٹروکس لگائے۔
بابر اعظم 36 گیندوں پر 42 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے
کپتان کے پویلین لوٹ جانے کے بعد بھی محمد حارث نے اپنی اننگز آگے بڑھائی اور 54 گیندوں پر 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ٹام کوہلر صفر، عامر اجمل 1 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ بھنوکا راجا پاکسے 25 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان اور راشد خان نے 2، 2 جبکہ کپتان شاہین آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کی طرف سے بابر اعظم، صائم ایوب، محمد حارث، حسیب اللّٰہ، ٹام کوہلر، بھنوکا راجاپاکسے، عامر جمال، عظمت اللّٰہ عمر زئی، وہاب ریاض، مجیب الرحمان اور سلمان ارشاد میدان میں اترے۔
دوسری طرف شاہین شاہ آفریدی نے فخر زمان ، مرزا بیگ، عبداللّٰہ شفیق، سیم بلنگز، احسن حفیظ، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان کو لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں شامل کیا ہے۔