نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا بھی مکمل آڈٹ ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو
نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا بھی مکمل آڈٹ ہونا چاہیے۔ فائل فوٹو

پنجاب الیکشن:نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزکے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نےپنجاب میں انتخابات کی وجہ سے  نیوزی لینڈ کے خلاف  ہوم سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کردیا

پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز ضرور ہو گی، سیریز کے شیڈول میں تھوڑی بہت تبدیلی کی جا رہی ہے، یہ تبدیلی پنجاب میں الیکشنز کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ پہلے سیریز کراچی سے شروع ہونی تھی پھر لاہور اور راولپنڈی میں ہونا تھی تاہم آئندہ ہفتے نئے شیڈول کا اعلان کیا  جائے گا۔

نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ 8 کوکامیاب بنانے کیلئے تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ٹکٹ کی ریکارڈ سیل ہوئی، ڈیجیٹل پر ریٹنگ 10 پر رہی جوآئی پی ایل سے آگے ہے۔

نجم سیٹھی نےکہا کہ ان کی کوشش ہےکہ لیگ میں مزید 2 ٹیمیں شامل کی جائیں، ویمن لیگ بھی کرانے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ ،  ورلڈ کپ اور چیمپئنز لیگ کے بارے میں بات ہوگی، اگر پاکستان ٹیم بھارت گئی تو سکیورٹی کے علاوہ میڈیا کو ساتھ لےجانے کی اجازت مانگی جائے گی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ مکی آرتھر سے بات جیت بھی جاری ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز شیڈولڈ کے مطابق ہوگی، البتہ پنجاب میں الیکشنز کی وجہ سے تھوڑی بہت تبدیلی کی جا رہی ہے۔