پی ایس ایل کا فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم ملی؟

لاہور(اُمت نیوز) پی ایس ایل8 کافائنل جیتنے والی ٹیم کو 24قیراط سونے سے بنی ٹرافی اور اس کے ساتھ بارہ کروڑو روپے کی رقم ملے گی ۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز ملتان سلطان کو شکست دے کر دوسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا ہے، لاہور کو کامیابی سے اعزاز کا دفاع کرنے پر 24قیراط سونے سے بنی ٹرافی کیساتھ ساتھ 12 کروڑ روپے کی رقم سے بھی ملے گی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ روپے جبکہ رنر اپ کو 3 کروڑ 20 لاکھ روپے دیئے گئے تھے لیکن اس بار یہ رقم بڑھا دی گئی تھی، فاتح ٹیم کو 12 کروڑ روپے جبکہ رنر اپ کو 4 کروڑ 80 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔