امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے میں پیش رفت، ٹرمپ نے مسودے میں ترامیم کا مطالبہ کردیا
ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تازہ ترین اپ ڈیٹس
Monday, 1 June 2026 – 00:28 #
صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں ، ایرانی حکومت
تہران: ایرانی حکومت کی انفارمیشن کونسل کے سربراہ الیاس حضرتی نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے سے متعلق غیر ملکی میڈیا پر گردش کرنے والی تمام رپورٹس کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں الیاس حضرتی نے واضح کیا کہ صدر کے عہدے سے دستبردار ہونے کے دعوے سراسر جھوٹے ہیں اور ان کا “حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ایرانی عہدیدار نے افواہیں پھیلانے والے عناصر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان رپورٹس… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 23:37 #
لبنان: طائر شہر کے ہسپتال پر اسرائیلی حملے میں عملے کے 13 ارکان زخمی
بیروت: لبنان کی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر طائر میں ایک ہسپتال کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں طبی عملے کے 13 ارکان زخمی ہوئے ہیں۔ لبنانی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے طائر میں ہیرام ہسپتال کے گرد ایک فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہسپتال کے عملے کے 13 افراد زخمی ہوئے اور اس سہولت کو کافی نقصان پہنچا۔‘ بیان میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی حملوں میں توسیع اور اضافے‘ کو روکنے کے لیے کارروائی کرے۔ مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 22:37 #
فرانس کا لبنان پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ
پیرس: فرانس نے لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف یواین سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئیل بیروٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی لبنان میں اسرائیل کی زمینی کارروائیوں میں وسعت اور بیفورٹ قلعے پر قبضے کے بعد یواین سلامتی کونسل اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو لبنان میں کارروائیاں جاری رکھنے اور لبنانی علاقوں پر قبضے کا کوئی جواز نہیں۔ مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 19:54 #
اسرائیلی افواج کی جنوبی شام میں نئی دراندازی، چیک پوسٹیں قائم ، شہریوں کی تلاشی
دمشق : اسرائیلی افواج نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی شام کے صوبوں قنیطرہ اور درعا کے مختلف علاقوں میں نئی دراندازی کی ہے۔ اسرائیلی اہلکاروں نے عارضی چیک پوسٹیں قائم کر کے مقامی شہریوں اور گاڑیوں کی سخت تلاشی لی اور بعد میں پیچھے ہٹ گئے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘سانا’ کے مطابق اسرائیلی فوجی دستوں نے صوبہ قنیطرہ میں صیدا الجولان اور البصالی فارم کو ملانے والی سڑک پر پیش قدمی کی۔ اس دوران صیہونی اہلکاروں نے کئی گھنٹوں تک وہاں سے گزرنے والے راہگیروں کو روک کر ان کی… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 19:22 #
ایران کا شمالی عراق میں مسلح علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں پر حملہ
تہران / بغداد: ایران کی پاسدارانِ انقلاب الیون (IRGC) نے شمالی عراق میں موجود مسلح علیحدگی پسند گروہوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کیے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کی زمینی افواج کی جانب سے کی گئی۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سرحد پار موجود مسلح علیحدگی پسندوں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، تاہم پریس ریلیز اور خبروں میں فی الحال ان مخصوص گروہوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے اور نہ ہی ان مقامات کی قطعی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں جہاں یہ کارروائی عمل میں… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 17:43 #
ایرانی عوام کے تحفظ تک امریکہ سے کوئی معاہدہ منظور نہیں کیا جائے گا ، قالیباف
تہران: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ’سفارت کے میدان میں موجود سپاہیوں کو دشمن کی باتوں اور وعدوں پر کوئی بھروسہ نہیں، ان کے مطابق ایران صرف عملی اور ٹھوس نتائج کو اہمیت دیتا ہے اور اس وقت تک کسی معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جب تک یقین نہ ہو جائے کہ ایرانی عوام کے حقوق مکمل طور پر حاصل ہو چکے ہیں۔ ایرانی نیوز یجنسی اسنا کے مطابق آج اتوار کے ورچوئل سیشن میں پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم 12ویں پارلیمنٹ کے تیسرے سال… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 15:23 #
آبنائے ہرمز سے 24 گھنٹوں میں 28 بحری جہاز گزرگئے،ایرانی پاسدارانِ انقلاب
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 28 بحری جہاز کامیابی سے گزرے، جن میں تیل بردار ٹینکرز، کنٹینر جہاز اور دیگر تجارتی کشتیاں شامل تھیں۔ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام بحری جہاز آبنائے ہرمز سے سکیورٹی نگرانی کے تحت محفوظ طریقے سے گزرے۔ بیان کے مطابق بحری راستے پر مکمل نگرانی برقرار رکھی جا رہی ہے تاکہ آمدورفت بلا تعطل جاری رہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول مؤثر انداز میں برقرار… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 12:53 #
امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کوئی جلدی ہیں۔ ایرانی حکام
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں کسی قسم کی جلدی میں نہیں ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق جو بھی معاہدہ طے پائے گا وہ ایران کے قومی مفادات کی مکمل ضمانت کے ساتھ ہونا چاہیے۔ تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور متعدد امور بڑی حد تک حل کر لیے گئے ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان ترامیم، پیغامات اور تجاویز کا تبادلہ پاکستانی ثالثوں کے ذریعے جاری ہے۔ اس کے باوجود اب بھی چند اہم اختلافی نکات باقی ہیں جو مکمل طور پر معاشی معاملات سے… مزید پڑھیں
Sunday, 31 May 2026 – 12:45 #
اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان کے بیوفورٹ قلعے پر قبضے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ کے قریب واقع تاریخی بیوفورٹ قلعے پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ رپورٹس اسرائیلی نشریاتی ادارے کان کی جانب سے ان تصاویر کے اجراء کے بعد سامنے آئیں جن میں لبنان اور اسرائیل کی سرحد سے تقریباً 15 کلومیٹر دور ایک بلند پہاڑی پر واقع اس اہم تاریخی قلعے پر اسرائیلی پرچم لہراتا دکھایا گیا۔ لبنانی حکام کی جانب سے فوری طور پر اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ مزید پڑھیں