لائیو ثالث ممالک کے ذریعے امریکا سے رابطے جاری،خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ایران کا مؤقف

ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

July 27, 2026 · Live
Monday, 27 July 2026 – 09:46 #
لبنان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، مجتبیٰ خامنہ ای سے منسوب خط میں پیغام
تہران: ایرانی میڈیا میں شائع ہونے والے مجتبیٰ خامنہ ای سے منسوب ایک خط میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا تحفظ ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی مفاہمت کی بنیادی شرط ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ خط حزب اللہ کے رہنما کے نام ارسال کیے گئے ایک مکتوب کے جواب کے طور پر سامنے آیا ہے، جس میں لبنان کی صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی پر ایران کے مؤقف کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ایران، علی خامنہ ای کی پالیسی کے تحت،… مزید پڑھیں
Monday, 27 July 2026 – 09:41 #
ٹرمپ نے مذاکرات کی خاطر ایران پر حملے مؤخر کیے،امریکی سفیر کا دعویٰ
واشنگٹن: اقوام متحدہ میں امریکا کے سفیر مائیک والٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفارتی کوششوں کو مزید موقع دینے کے لیے مسلسل دوسری رات ایران پر حملے روک رکھے ہیں۔ ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے مائیک والٹز نے کہا کہ صدر ٹرمپ مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کے خواہاں ہیں اور اسی مقصد کے تحت سفارت کاری کو مزید وقت دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایرانی فوج کے ترجمان نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ تہران نے بھی موجودہ صورتحال کے پیش نظر خطے میں اپنے… مزید پڑھیں
Monday, 27 July 2026 – 09:37 #
ایرانی تجارتی جہاز پر حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا، ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ
 تہران: ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ بحیرۂ کیسپین میں ایرانی تجارتی جہاز پر مبینہ حملے کا مناسب جواب دیا جائے گا اور ایران اپنی خودمختاری کے خلاف کسی بھی اقدام کو نظر انداز نہیں کرے گا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابراہیم عزیزی کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کیے جانے والے ہر اقدام کی قیمت چکانا پڑتی ہے اور یہ پالیسی بدستور برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں… مزید پڑھیں
Monday, 27 July 2026 – 09:33 #
اقوامِ متحدہ اجلاس میں شرکت کا عندیہ، نیتن یاہو کی نیویارک کے میئر پر سخت تنقید
یروشلم: اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے عندیہ دیا ہے کہ وہ رواں سال نیویارک میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ اس موقع پر انہوں نے نیویارک کے میئر زہران ممدانی پر سخت تنقید بھی کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ وہ اپنی ممکنہ گرفتاری سے متعلق بیانات پر پریشان نہیں، تاہم ان کا الزام ہے کہ نیویارک کے میئر ایسے بیانات دے کر معاشرے میں نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کا منتخب میئر تمام شہریوں… مزید پڑھیں