ایران کے پاس آخری موقع ہے،مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران پر بڑا حملہ ہوگا، ٹرمپ

ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

August 6, 2026 · Live
Wednesday, 5 August 2026 – 15:26 #
امریکا،ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر 60 روزہ عبوری معاہدے کے قریب
واشنگٹن/تہران/مسقط: امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا، ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال کرنے کے لیے 60 روزہ عبوری معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور عالمی تجارت کو معمول پر لانا ہے۔ رپورٹس کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے عارضی انتظامات کیے جائیں گے، جن کی مدت ابتدائی طور پر 60 روز ہوگی، تاہم ضرورت پڑنے پر اس میں توسیع بھی کی جا سکے گی۔ اطلاعات کے مطابق خلیج کی جانب جانے والے بحری جہاز ایرانی پانیوں سے… مزید پڑھیں
Wednesday, 5 August 2026 – 15:26 #
آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلے گی،ایران نے امریکا پر شرط عائد کر دی
تہران: ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے سے وابستہ ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی بحالی سے متعلق عمان کے ساتھ جاری مذاکرات دو طرفہ نوعیت کے ہیں اور ان کا امریکا کے ساتھ کسی معاہدے یا مذاکرات سے براہِ راست تعلق نہیں۔ ایرانی ذرائع کے مطابق ایک باخبر عہدیدار نے کہا ہے کہ عمان کے ساتھ ممکنہ اتفاق رائے کا یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز فوری طور پر بحری آمدورفت کے لیے کھول دی جائے گی۔ عہدیدار کے مطابق اگر امریکا کی جانب سے ایران کے بقول خلاف ورزیاں جاری رہیں تو عمان کے ساتھ معاہدہ… مزید پڑھیں
Wednesday, 5 August 2026 – 13:01 #
حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر میزائل حملے کا دعویٰ
یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرۂ احمر میں سعودی عرب کے ایک تیل بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سعودی آئل ٹینکر “وفا” کو بحیرۂ احمر کے شمالی حصے میں ینبع بندرگاہ کے قریب متعدد بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ یحییٰ سریع کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی کامیابی سے مکمل کی گئی، تاہم انہوں نے حملے کے وقت، نقصان یا کسی ممکنہ جانی نقصان سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ حوثی ترجمان نے دعویٰ… مزید پڑھیں
Wednesday, 5 August 2026 – 12:00 #
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز بحیرہ احمر سے گزر گئے
پاکستان کے دو تیل بردار جہاز حوثی ملیشیا کی جانب سے بحیرہ احمر میں جاری ناکہ بندی کے باوجود بغیر کسی رکاوٹ کے باب المندب اور بحیرہ احمر سے کامیابی کے ساتھ گزرنے میں کامیاب ہو گئے۔ عالمی میری ٹائم انٹیلی جنس کمپنی ونڈوارڈ کے مطابق دونوں افرامیکس کلاس آئل ٹینکرز نے سعودی عرب کی ینبع بندرگاہ سے خام تیل لوڈ کیا اور اپنے ٹریکنگ سسٹم کو فعال رکھتے ہوئے پاکستان کی جانب سفر جاری رکھا۔ رپورٹ کے مطابق 20 جولائی کو حوثیوں کی جانب سے سعودی بندرگاہوں اور متعلقہ بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے اعلان کے بعد کئی… مزید پڑھیں
Wednesday, 5 August 2026 – 11:56 #
سعودی کابینہ کا ایران امریکا جنگ کے پرامن حل پر زور
ریاض: سعودی کابینہ نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکراتی حل کو ضروری قرار دے دیا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران امریکا تنازع کا پرامن حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرنا ناگزیر ہے، جبکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کی گئی۔ کابینہ نے غزہ میں امن کی کوششوں اور ہتھیاروں کے خاتمے… مزید پڑھیں
Wednesday, 5 August 2026 – 11:18 #
ایرانی صدر نے استعفے اور اندرونی اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے پر برقرار ہیں اور اپنی آئینی ذمہ داریاں بدستور انجام دے رہے ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کو حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر پزشکیان نے کہا کہ اگر وہ کبھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کریں گے تو اس کا اعلان خود کریں گے، تاہم اس وقت ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ انہوں نے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ اختلافات کی… مزید پڑھیں
Wednesday, 5 August 2026 – 10:45 #
آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ تجارتی جہازوں کے لیے محفوظ ہے،سینٹکام
واشنگٹن: امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹکام) نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی بحری راستے سے تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے اور یہ راستہ تمام جہازوں کے لیے کھلا اور محفوظ ہے۔ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران امریکی افواج نے خطے میں کشیدگی کے باوجود ایک ہزار سے زائد تجارتی جہازوں کو اس اہم بین الاقوامی آبی گزرگاہ سے محفوظ طریقے سے گزرنے میں مدد فراہم کی، جبکہ یہ عمل اب بھی جاری ہے۔ دوسری جانب ایران کا مؤقف… مزید پڑھیں
Wednesday, 5 August 2026 – 10:07 #
وائٹ ہاؤس نے اسلحہ ذخائر میں کمی کی رپورٹس مسترد کر دیں
واشنگٹن: ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں امریکی میزائل ذخائر سے متعلق مختلف رپورٹس سامنے آنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس اب بھی دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ دفاعی اور حملہ آور اسلحہ موجود ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران سے متعلق فوجی کارروائیوں کے دوران امریکا نے اپنے بعض طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائلوں کے ذخائر کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا ہے، جس کے باعث کچھ ہتھیاروں کی دستیاب مقدار میں نمایاں کمی آئی… مزید پڑھیں
Wednesday, 5 August 2026 – 09:51 #
مذاکرات ناکام ہوئے تو ایران پر بڑا حملہ ہوگا، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری سفارتی رابطوں کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو امریکا سخت کارروائی پر غور کر سکتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق موجودہ صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات جلد کسی نتیجے تک پہنچ سکتے ہیں اور اس پیش رفت کے بعد ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کا اگلا مرحلہ شروع ہونے کی توقع ہے۔ انہوں… مزید پڑھیں