لائیو امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو’تباہ‘ کر دیا ہے:امریکی نائب صدر کا دعویٰ

ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

August 9, 2026 · Live
امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو’تباہ‘ کر دیا ہے:امریکی نائب صدر کا دعویٰ
Sunday, 9 August 2026 – 08:31 #
ایرانی صدر نے مذاکرات کیلئے موجودہ وقت کو بہترین قرار دے دیا
تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اب ایران کے ساتھ مذاکرات اور مفاہمت کی جانب بڑھنے پر مجبور ہے، جسے وہ تہران کی سفارتی حکمت عملی کی کامیابی قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے موزوں وقت ہے۔ تہران میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور ایران و عمان کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کیے گئے نکات پر عمل کرنا چاہیے تھا، تاہم واشنگٹن کی جانب سے ان پر عمل نہ کیے جانے کے… مزید پڑھیں
Sunday, 9 August 2026 – 08:13 #
آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران نے امریکا کے سامنے 6 مطالبات رکھ دیے
تہران: ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے پر امریکا کے سامنے متعدد شرائط پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان مطالبات پر پیش رفت کے بغیر اہم آبی گزرگاہ کھولنے کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر کے مطابق آبنائے ہرمز اس وقت تک بحری آمد و رفت کے لیے نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکا تہران کے چھ اہم مطالبات تسلیم نہیں کرتا۔ ایرانی مطالبات میں امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں میں نرمی، جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا ازالہ، ایرانی بندرگاہوں… مزید پڑھیں
Sunday, 9 August 2026 – 08:13 #
امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو’تباہ‘ کر دیا ہے:امریکی نائب صدر کا دعویٰ
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کے جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ تہران کی عسکری صلاحیتوں کو بھی بڑی حد تک کمزور کیا گیا ہے۔ فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا نے ایران کی روایتی اور غیر روایتی عسکری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد ایران کی فوجی طاقت پہلے کی نسبت نمایاں طور پر متاثر ہوئی ہے۔ امریکی نائب صدر کے مطابق واشنگٹن اب یہ جائزہ لے رہا ہے کہ آیا ایران مستقبل میں ایسی… مزید پڑھیں