سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے کرپشن کے الزام میں فوجی اتحاد کے کمانڈراوران کے بیٹے کو عہدے سے برطرف کردیا۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیزنے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے مشترکہ افواج کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل شہزادہ فہد بن ترکی بن عبدالعزیزآل سعود کرپشن کے الزام میں برطرف کرکے جنرل مطلق بن سلیم کوان کی جگہ مشترکہ افواج کا کمانڈر تعینات کردیا۔
شہزادہ فہد کے بیٹے اورالجوف خطے کے نائب گورنر شہزادہ عبدالعزیزبن فہد کو بھی ان کی ذمے داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر وزارت دفاع میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں جس کے دوران شہزادہ فہد سمیت متعدد فوجی اورسرکاری افسران کی برطرفیاں کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے 2017 میں بھی انسداد بدعنوانی مہم کے دوران شاہی خاندان کے درجنوں شہزداوں، وزرا اورامرا کو نظر بند کردیا تھا۔
سعودی عرب نے یمن میں حوثی باغیوں کی سرکوبی کے لیے 2015 میں اسلامی فوجی اتحاد تشکیل دیا تھا جس کے کمانڈران چیف جنرل راحیل شریف ہیں۔