12 سے 18 گھنٹوں میں ہواؤں کی شدت میں اضافہ ممکن ہے۔فائل فوٹو
12 سے 18 گھنٹوں میں ہواؤں کی شدت میں اضافہ ممکن ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں ہواؤں کی رفتاربڑھ گئی۔سردی میں اضافے کا امکان

شہرقائد میں 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق کراچی میں ہواؤں کی رفتار بڑھ گئی ہے اوراس وقت شہر میں 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ 12 سے 18 گھنٹوں میں ہواؤں کی شدت میں اضافہ ممکن ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت تربت اور خضدارکے قریب ایک سلسلہ موجود ہے، ہواؤں کا موجودہ سلسلہ گزشتہ دنوں ملک میں داخل ہونے والے سسٹم کا حصہ ہےاور یہی سلسلہ شہر میں تیز ہواؤں کا سبب بن رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند گھنٹوں میں سسٹم کراچی کے قریب سے گُزرے گا، سسٹم کے نتیجے میں کراچی میں بادل آسکتے ہیں اور جمعے سے شہر کا پارہ گرنے کا امکان ہے، تاہم بادلوں کے باوجود شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔