ایران نےتل ابیب اور ہائفہ کو نشانہ بنانے والا ڈرون تیارکرلیا

تہران: ایران نے جدید لانگ رینج ڈرون تیارکرلیا۔ ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ نئے ڈرون کا نام آرش 2 رکھا گیا ہے۔

نیا ڈرون جو آرش 1 کا نیا ورژن ہے، مقامی طورپرتیارکردہ ڈرون کے ذریعے تل ابیب اور ہائفہ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، ایران کو جوہری ہتھیاروں کے معاملے پرعالمی پابندیوں اور تنقید کا سامنا ہے۔ ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ سے متعلق معاملات بھی التوا کا شکار ہیں۔