نیدرلینڈزکے ڈی لیڈی کو پلیئر آف دی میچ قراردیا گیا۔فائل فوٹو
نیدرلینڈزکے ڈی لیڈی کو پلیئر آف دی میچ قراردیا گیا۔فائل فوٹو

ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر۔نیدرلینڈزنے یو اے ای کو مات دیدی

سڈنی:ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈزنے دلچسپ مقابلے کے بعد یو اے ای کو تین وکٹوں سے شکست دیدی۔

ساوتھ گیلونگ ویکٹوریا میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے یو اے ای کی جانب سے دیا گیا 112 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ نیدرلینڈزکے ڈی لیڈی کو پلیئر آف دی میچ قراردیا گیا۔

نیدرلینڈ کے میکس 23 اور کولن ایکرمین کے 17 رنز بنائے جبکہ یواے ای کے جنید صدیقی کی 3 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل یواے ای نے نیدرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 112 رنز کا ہدف دے دیا۔

متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا سکی۔

یو اے ای کی جانب سے محمد وسیم 41 اورایروند 18 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ نیدرلینڈزکے ڈی لیڈی نے تین جب کہ کلاسین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔