اسکردو :مسافر وین الٹنے سے 5 افراد جاں بحق

 

اسکردو: اسکردو میں سب ڈویژن روندو لشی تھنگ میں تیزرفتاری کے باعث مسافر وین الٹ گئی، حادثے میں 5افراد جاں بحق جبکہ15 شدید زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق مسافروین تیز رفتار ی کے باعث حادثے کا شکار ہو ئی، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔