کراچی سےگینگ وارکاٹارگٹ کلرگرفتار

 

کراچی :پولیس نے محمودآبادسے گینگ وارکاٹارگٹ کلرگرفتارکر لیا ،ملزم نے دوران تفتیش 3 سو روپے کے لیے بھی قتل کر نے کاا نکشاف کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے کارروائی کر تے ہو ئے محمودآبادسے گینگ وارکاٹارگٹ کلرگرفتارکر لیا ، گرفتارٹارگٹ کلرمست علی نےویڈیوبیان میں کہا ہے کہ اس نے شادی کی تقریبات میں اسلحہ چلاناسیکھاتھا،

گرفتارٹارگٹ کلرکے مطابق اشوک گینگ 50 سے زائدکارندوں پرمشتمل تھا،3سوروپے کی خاطربھی ساتھیوں نے قتل کیا،گرفتارٹارگٹ کلرنےاپنافرضی نام سراج علی رکھاتھااور منشیات فروشی کا کاروبار کر رہا تھا۔

Comments (0)
Add Comment