پاکستان نے حیران نہیں کیا مگر بولنگ شاندار رہی، کوشال مینڈس

سیریز میں شکست، سری لنکن کپتان کا اعتراف، کھیل میں بہتری کی ضرورت ہے، آئندہ بھی دورے کی خواہش۔

November 20, 2026 · اسپورٹس
پاکستان نے حیران نہیں کیا مگر بولنگ شاندار رہی، کوشال مینڈس

پاکستان نے حیران نہیں کیا مگر بولنگ شاندار رہی، کوشال مینڈس

راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسট میچ اور سیریز میں 0-1 سے شکست کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیں حیران تو نہیں کیا لیکن ان کی بولنگ بہت اچھی رہی۔

کوشال مینڈس نے دورۂ پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کا دورہ مجموعی طور پر بہت اچھا رہا، ٹیم نے اس دوران خوب لطف اٹھایا اور یہاں بہت اچھی کرکٹ کھیلنے کو ملی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر ہمیں بے حد خوشی ہوئی ہے، ہم یہاں 1 ماہ رہے، تمام کھلاڑی خوش ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ہم آئندہ بھی پاکستان کا دورہ کریں۔

سری لنکن کپتان نے ٹیم کی خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کچھ شعبوں میں یقیناً مسائل رہے ہیں، اور ہمیں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بعض ایریاز کو بہتر کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر بیٹنگ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، خصوصاً نئے گیند کو کھیلنے کے دوران تکنیکی بہتری لانی ہوگی۔

کوشال مینڈس کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اس سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کر سکتے تھے، اور ٹیسٹ سیریز ہارنا یقیناً ہمارے لیے خوش آئند اور اچھا تجربہ نہیں رہا۔