عالمی یومِ طفل: ایران کا میناب اسکول حملے کے شہدا کو یاد رکھنے کا مطالبہ
سخت پابندیوں کا اعلان، امریکا نے ایرانی تیل نیٹ ورک کو نشانہ بنا لیا
عالمی یومِ طفل: ایران کا میناب اسکول حملے کے شہدا کو یاد رکھنے کا مطالبہ
ایران کے مستقل مشن برائے اقوام متحدہ نے عالمی یومِ طفل کے موقع پر عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فروری 28 کو امریکی فضائی حملوں میں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور اساتذہ کو فراموش نہ کرے۔ جاری کردہ بیان کے مطابق، منیب کے اسکول پر ہونے والے دو امریکی فضائی حملوں میں 168 بچے اور اساتذہ جاں بحق ہو گئے تھے۔ ایرانی مشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس المناک واقعے کے متاثرہ بچوں کی آواز بننا اور ان کی یاد کا احترام کرنا ہوگا۔
دستاویزات اور بیانات کے مطابق، اس حملے میں بچ جانے والے لگ بھگ 300 طلباء تاحال شدید ذہنی و نفسیاتی دباؤ کا شکار ہیں، جنہیں طویل مدتی طبی امداد اور بحالی کی ضرورت ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی قوم میناب کے بچوں کی اس المناک شہادت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسکول پر ٹوماہاک میزائل حملوں سمیت جنگی جرائم کے ارتکاب کے معقول شواہد موجود ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزارتِ خزانہ نے ایران کے خلاف اقتصادی دباؤ بڑھاتے ہوئے نئے پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت کی گئی ہے جس کا مقصد تہران کو تیل کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے محروم کرنا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق، محمد جواد باوند، مجید تاج، محمد حسین سروتی اور مجتبیٰ عرب نژاد سمیت 4 اہم افراد کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر ایرانی حکومت اور سپاہِ پاسدارانِ انقلاب کے لیے تیل کی غیر قانونی فروخت اور عسکری سازوسامان کی فراہمی میں ملوث تھے۔