وزارت قانون نے ریپ کے مقدمات 4 ماہ میں نمٹانے کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوادی
وزارت قانون نے ریپ کے مقدمات 4 ماہ میں نمٹانے کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کی سمری وزیراعظم عمران خان کو بھجوادی

دبئی۔سوشل میڈیا پر ملاقات کے بعد 13سالہ لڑکی سے زیادتی۔پاکستانی گرفتار

دبئی میں سوشل میڈیا پر ملاقات کے بعد 13سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے پاکستانی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق 27سالہ پاکستانی نوجوان کی ملاقات اس کم عمر فلپائنی لڑکی کے ساتھ سوشل میڈیا پر ہوئی اور دونوں میں ملاقاتیں ہونے لگی۔

ایک روز لڑکی دیر سے گھر واپس آئی تو اس کے 62سالہ والد نے اس سے پوچھ گچھ کی جس پراس نے اعتراف کرلیا کہ وہ ایک آدمی سے محبت کرتی ہے اور اسی سے مل کر آ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لڑکی کے باپ نے پاکستانی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے عدالت میں ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کی لڑکی سے ملاقات انسٹاگرام کے ذریعے ہوئی تھی اور وہ اکثر لڑکی سے اس عمارت کی چھت پر ملتا تھا جس عمارت میں وہ ایک فلیٹ میں اپنی فیملی کے ساتھ رہتی تھی۔

ملزم نے یہ اعتراف بھی کیا کہ وہ اور لڑکی دونوں مل کر فحش فلمیں بھی دیکھتے تھے اوردونوں کے درمیان جنسی تعلق بھی تھا۔ عدالت نے ملزم کا جرم ثابت ہونے پراسے 3سال قید کی سزا سنا کرجیل بھجوا دیا ہے۔سزا پوری ہونے کے بعد اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔