13 سالہ طالب علم اور اس کا معاون بھائی تاحال مفرور ہیں۔فائل فوٹو
13 سالہ طالب علم اور اس کا معاون بھائی تاحال مفرور ہیں۔فائل فوٹو

سعودی عرب۔طالب علم نے کم نمبر دینے پراستاد کو قتل کردیا

سعودی عرب میں آٹھویں جماعت کے طالب علم نے امتحان میں نمبر دینے والے استاد کو گولی مارکر قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک اسکول میں آٹھویں جماعت کے 13 سالہ طالب علم نے انگریزی میں کم نمبر آنے پراپنے استاد پر ناراضی کا اظہارکیا اور دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی تھی۔

13 سالہ طالب علم اپنے 16 سالہ بھائی کے ہمراہ اسکول کے باہر بندوق لے کر کھڑا ہوگیا اور جیسے ہی انگریزی کے استاد باہرنکلے شاگرد نے ان کے سر پرگولی مار دی۔بتایا جارہا ہے کہ شاگرد کی گولی سے 37 سالہ استاد موقع پرہی انتقال کرگیا۔

استاد کا تعلق کویت سے ہے اور وہ پانچ برس سے سعودی عرب میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔استاد کو قتل کرنے والا 13 سالہ طالب علم اور اس کا معاون بھائی تاحال مفرور ہیں جبکہ پولیس نے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔