بتدائی طورپرلکھے گئے اسکرپٹ میں ان کی اہلیہ سنیتا کپورکو بھی شامل کیا گیا تھا۔فائل فوٹو
بتدائی طورپرلکھے گئے اسکرپٹ میں ان کی اہلیہ سنیتا کپورکو بھی شامل کیا گیا تھا۔فائل فوٹو

انیل کپورکی اہلیہ نے ان کے ساتھ کام کرنے سے کیوں انکارکیا؟

بھارتی اداکار انیل کپورنےانکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ سنیتا کپورنے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انیل کپورنے بتایا کہ ان کی اہلیہ بھی ان کی حالیہ نیٹ فلیکس فلم اے کے ورسس اے میں شامل ہونے والی تھیں،ابتدائی طورپرلکھے گئے اسکرپٹ میں ان کی اہلیہ سنیتا کپورکو بھی شامل کیا گیا تھا لیکن انہوں نے بہت عرصہ قبل کیے گئے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس پروجیکٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

انیل کپورنے کہا کہ سنیتا شروع دن سے ہی میڈیا سے بات نہیں کرنا چاہتیں اور یہ فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، یہی وجہ ہے کہ سنیتا نے نیٹ فلیکس فلم اے کے ورسس اے کے پروجیکٹ کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

بھارتی اداکار نے بتایا کہ سنیتا اپنے فیصلے پراس حد تک قائم تھیں کہ انہوں نے اے کے ورسس اے کے میں وائس کیمیو کرنے سے بھی انکارکردیا۔

 نیٹ فلیکس فلم اے کے ورسس اےکے ہدایت کار وکرم ادتیہ موتوین ہیں جبکہ فلم میں بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹرانوراگ کیشپ، انیل کپورکی بیٹی سونم کپور، بونی کپوراورہرشوردھن کپور بھی جلوہ گر ہوں گے۔