آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوا۔فائل فوٹو
آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوا۔فائل فوٹو

نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز.آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال2021 کا آغاز ہوگیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوگیا، اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، شاندار آتش بازی کے باعث نیوزی لینڈ کا اسکائی ٹاور روشنیوں سے جھلملا اٹھا،شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور نئے سال کو خوش آمدید کہا ۔

کچھ ہی دیر بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغاز ہوگا، اس موقع پر شہر میں مختلف مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث نئے سال کی تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے۔