آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ

ٹی 20 ورلڈکپ : ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

برسبین : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ  کا فیصلہ کیا۔

گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائی راؤنڈ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے جبکہ متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) نے نمیبیا کو 7 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے یعنی سپر 12 میں جگہ بنالی ۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جا رہے ہیں، ٹورنامنٹ کے لیے کُل 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر چار ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی ۔ گروپ اے کی ٹاپ ٹیم اور گروپ بی کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم نے مین راؤنڈ کے گروپ 1میں جگہ بنانی ہے۔

اس طرح کوالیفائنگ راؤنڈ میں بی گروپ کی ٹاپ ٹیم اور گروپ اے کی دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم نے مین راؤنڈ کے گروپ 2 میں شامل ہونا ہے۔ سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔