فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

پی ایس ایل 8 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، شاہین آفریدی کپتان مقرر

لاہور: پی ایس ایل 8 ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا، شاہین شاہ آفریدی کپتان ہوں گے۔

پی ایس ایل سیزن 8 کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو پی ایس ایل ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ٹیم میں ملتان سلطانز کے 5، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے 2، 2 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

محمد رضوان،بابر اعظم،محمد حارث،رائیلی روسو،اعظم خان، کئیرن پولارڈ،عماد وسیم ،شاہین آفریدی، راشد خان،عباس آفریدی اوراحسان اللہ ٹیم کا حصہ ہیں۔صائم ایوب کو بطور 12 واں کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔