ایران جنگ اپ ڈیٹس: 21 اپریل سے 28 اپریل

ایران امریکہ تنازعے پر لائیو اپ ڈیٹس

April 29, 2026 · Live
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روسی صدر پیوٹن سے مصافحہ کر رہے ہیں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روسی صدر پیوٹن سے مصافحہ کر رہے ہیں

Saturday, 25 April 2026 – 12:18 #
اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان میں تین علاقوں پر حملوں کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے تین مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے حملے کیے ہیں۔

فوجی بیان کے مطابق ان حملوں کا ہدف حزب اللہ کے راکٹ لانچرز تھے، جنہیں رات کے وقت نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق دیئر الزہرانی، رمان اور السامیہ کے علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی، تاہم ان حملوں میں جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

Saturday, 25 April 2026 – 11:43 #
عباس عراقچی پاکستان کے دورے میں جوہری معاملے پر بات نہیں ہوگی۔ایران

ایران کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے وزیرخارجہ عباس عراقچی پاکستان کے دورے میں جوہری معاملے پرکوئی بات چیت نہیں ہوگی، جوہری معاملہ ایران کی ریڈلائن میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عباس عراقچی صرف دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کریں گے۔

Saturday, 25 April 2026 – 08:55 #
پاسداران انقلاب نے مشتبہ جہاز تحویل میں لے لیا

ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے ساتھ تعاون کے شبہے میں ایک جہاز کو قبضے میں لیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق بحری جہاز نے خلاف ورزیاں کیں اور وارننگز کو نظر انداز کیا۔

گزشتہ روز پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں کارروائی کی تصاویر ایرانی میڈیا نے جاری کی تھیں۔

تصاویر میں اسرائیل سے منسلک شپنگ کمپنی کے جہاز کو تحویل میں لیے جانے کے مناظر شامل تھے۔

Saturday, 25 April 2026 – 07:29 #
مذاکرات کیلئے امریکی نمائندوں کی اسلام آباد روانگی
ایران کے ساتھ جنگ بندی کے دوران امریکہ کی جانب سے سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس سے ممکنہ پیش رفت کے اشارے مل رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ہفتے کے روز ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچیں گے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا تیسرا طیارہ بردار جنگی جہاز بھی پہنچ چکا ہے، جس سے خطے میں عسکری موجودگی مزید بڑھ گئی ہے۔ یہ پیش رفت امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی تبدیلی کی جانب… مزید پڑھیں
Saturday, 25 April 2026 – 07:21 #
ایران پر نئی امریکی پابندیاں، چینی ریفائنری اور درجنوں کمپنیاں نشانہ

امریکی وزارتِ خزانہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے ایک چینی پیٹروکیمیکل کمپنی کو بھی فہرست میں شامل کر لیا ہے، جس کا مقصد تہران کے ساتھ اس کے تجارتی روابط کو بتدریج ختم کرنا ہے۔

حکام کے مطابق ہینگلی پیٹروکیمیکل (دالیان) ریفائنری کو پابندیوں میں شامل کیا گیا ہے تاکہ ایران کے ساتھ اس کے معاہدے کو مرحلہ وار محدود کیا جا سکے۔ وزارتِ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ تقریباً 40 مزید کمپنیوں اور تیل بردار جہازوں کو بھی اس فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ واشنگٹن ایرانی حکومت سے وابستہ مالی نیٹ ورکس کو مکمل طور پر ہدف بنائے گا۔

ان کے مطابق ان اقدامات کے تحت تقریباً 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی بھی منجمد کی جا رہی ہے، جسے ایرانی مالی سرگرمیوں سے منسلک قرار دیا گیا ہے۔

Saturday, 25 April 2026 – 06:50 #
یو ایس ایس رافیل پرالٹا نے ایرانی پرچم بردار جہاز روک لیا۔سینٹکام

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام کے مطابق امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس رافیل پرالٹا (DDG-115) نے ایک ایرانی پرچم بردار جہاز کو روک لیا، جو ایران کی بندرگاہ کی جانب روانہ تھا۔

سینٹکام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ جہاز کو اس وقت روکا گیا جب وہ امریکی بحری ناکہ بندی کے دوران ایران کی بندرگاہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔

Saturday, 25 April 2026 – 06:22 #
درجنوں امریکی طیارے مسلسل مشرق وسطیٰ میں سامان پہنچا رہے ہیں۔روسی میڈیا

روسی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کے درجنوں طیارے مشرق وسطیٰ میں مسلسل سامان پہنچا رہے ہیں اور یہ طیارے بغیر کسی تعطل کے مشرق وسطیٰ کے ممالک آرہے ہیں۔
تاہم یہ واضح نہیں کہ آلات کس قسم کے ہیں اور کس مقصد کیلئے لائے گئے ہیں

Saturday, 25 April 2026 – 00:13 #
ایرانی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے- امریکہ سے مذاکرات نہیں کرینگے – تہران

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس عراقچی دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے اور علاقائی صورتحال پر مشاورت کے لیے دارالحکومت آئے ہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران عباس عراقچی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق عباس عراقچی جمعہ کی شب سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کا دورہ کریں گے، جہاں وہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان، عمان اور روسی حکام سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وفد پاکستان آمد کے دوران ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرے گا، تاہم ایرانی ذرائع ابلاغ میں اس حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کے دوروں کا مقصد شراکت دار ممالک کے ساتھ قریبی روابط کو مضبوط بنانا اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق اب تک اسلام آباد میں ہونے والی ملاقاتوں کے ایجنڈے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات شامل نہیں ہیں۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس دورے کا بنیادی مقصد پاکستانی حکام کو جنگ کے خاتمے سے متعلق ایران کے مؤقف سے آگاہ کرنا ہے۔

Friday, 24 April 2026 – 22:36 #
اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ہفتے کو پاکستان روانہ ہوں گے ، وائٹ ہائوس
واشنگٹن / اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور ان کے داماد جیرڈ کشنر ایران کے ساتھ اہم مذاکرات کے لیے ہفتے کی صبح پاکستان روانہ ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کارولین لیویٹ نے ‘فاکس نیوز’ کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں اس دورے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وفد اسلام آباد میں ایرانی حکام کے ساتھ براہ راست بات چیت کرے گا، جس میں پاکستان ایک اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے مذاکراتی عمل میں پاکستان کے “کلیدی اور تعمیری” کردار… مزید پڑھیں
Friday, 24 April 2026 – 22:24 #
معاہدہ طے پانے کی صورت میں ایران پر پابندیاں نرم کرنے کے لیے تیار ہیں، یورپی یونین
قبرص: یورپی یونین نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی جامع معاہدہ طے پا جاتا ہے تو وہ ایران پر عائد پابندیاں بتدریج نرم کرنے پر آمادہ ہو سکتی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے یورپی رہنماؤں کو بتایا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی صورت میں پابندیاں کم کرنا اُس عمل کو آگے بڑھانے میں یورپی یونین کا ممکنہ کردار ہو سکتا ہے، جس سے بالآخر مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار ہو سکے۔ مرز کا کہنا تھا کہ یہ اس عمل میں ہمارا ایک عملی تعاون ہو سکتا ہے۔… مزید پڑھیں
Friday, 24 April 2026 – 21:58 #
صدر ٹرمپ کا اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مذاکرات کا ایک دور جلد ہونے کا امکان ہے۔ ایران سے وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکا سے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ ابتدا میں امریکی وفد کے اسلام آباد نہ آنے کی خبر آئی تھی، تاہم اب سے کچھ دیر پہلے امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے امریکی حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صدر ٹرمپ نے مذاکرات کے لیے اسٹیو وٹکوف… مزید پڑھیں
Friday, 24 April 2026 – 21:43 #
نیتن یاہو کا لبنان میں جنگ بندی کے باوجود حملے جاری رکھنے کا اعلان
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کے اعلان پر اپنا پہلا باضابطہ ردعمل جاری کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (X) پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے واضح کیا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل لبنان میں اپنی فوجی کارروائیاں بند نہیں کرے گا۔ نیتن یاہو نے کہا ہم کسی بھی خطرے بشمول ابھرتے ہوئے نئے خطرات کے خلاف کارروائی کی مکمل آزادی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے کل بھی حملے… مزید پڑھیں
Friday, 24 April 2026 – 20:30 #
باقر قالیباف مذاکراتی ٹیم کی قیادت سے مستعفی؟
تہران:ایران کے باہر سے آپریٹ کرنے والے میڈیا پلیٹ فارم ایران انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایرانی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ میڈیا ادارے کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی ایرانی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ایران کے باہر سے آپریٹ کرنے والے میڈیا پلیٹ فارم ایران انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ایرانی ٹیم کی قیادت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے… مزید پڑھیں
Friday, 24 April 2026 – 20:20 #
ایرانی وزیر خارجہ پاکستان ، عمان اور روس کے دورے پر روانہ
تہران: خطے میں جاری کشیدگی اور امریکہ و ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بحالی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے “بر وقت” دورے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جسے عالمی مبصرین واشنگٹن اور تہران کے درمیان برف پگھلنے کی جانب ایک کلیدی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ وہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ دوطرفہ معاملات پر قریبی ہم آہنگی اور علاقائی صورتحال… مزید پڑھیں
Friday, 24 April 2026 – 19:56 #
طبی سامان سے لدے جہازکی امریکی ضبطگی پرایرانی مندوب کا شدید احتجاج
نیویارک : اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی کے دوران اپنے تجارتی جہاز ’توسکا‘ (Touska) کی ضبطگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں ایرانی مشن نے انکشاف کیا ہے کہ 19 اپریل کو ضبط کیا گیا جہاز ‘توسکا’ محض ایک تجارتی بحری جہاز نہیں تھا، بلکہ اس پر گردوں کے علاج کے لیے انتہائی ضروری ‘ڈائیلاسز سپلائیز’ اور دیگر طبی آلات لدے ہوئے تھے۔ ایرانی حکام کا موقف ہے… مزید پڑھیں