ایران جنگ اپ ڈیٹس: 21 اپریل سے 28 اپریل

ایران امریکہ تنازعے پر لائیو اپ ڈیٹس

April 29, 2026 · Live
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روسی صدر پیوٹن سے مصافحہ کر رہے ہیں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روسی صدر پیوٹن سے مصافحہ کر رہے ہیں

Sunday, 26 April 2026 – 22:10 #
اسرائیلی صحافی کا فضائی دفاعی نظام “آئرن ڈوم” اور صہیونی فوجی متحدہ عرب امارات بھیجنے کا دعویٰ
واشنگٹن / یروشلم : مشہور اسرائیلی صحافی براک راوید نے ایک رپورٹ  میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے ابتدائی ایام میں متحدہ عرب امارات کی حفاظت کے لیے اپنا جدید ترین فضائی دفاعی نظام “آئرن ڈوم” اور اسے چلانے کے لیے اسرائیلی فوجی دستے امارات بھیجے تھے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق امارات میں موجود آئرن ڈوم بیٹری نے ایران کی جانب سے داغے گئے درجنوں میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے… مزید پڑھیں
Sunday, 26 April 2026 – 21:57 #
ایٹمی پروگرام اور آبنائے ہرمز ریڈ لائن قرار ، ایران نے پاکستان کے ذریعےامریکا کو پیغام دیدیا
تہران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے دورے کے دوران امریکہ کے لیے اہم پیغامات روانہ کیے ہیں، جن میں تہران کی جانب سے واضح ’ریڈ لائنز‘ (سرخ لکیریں) متعین کی گئی ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا اور پاسدارانِ انقلاب کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ پیغامات براہِ راست مذاکرات کے بجائے پاکستان کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچائے گئے ہیں۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران واضح کیا کہ ایران فی الحال امریکہ کے ساتھ کسی براہِ راست مذاکرات کا ارادہ نہیں رکھتا۔ اس کے بجائے، اسلام آباد کو ایک ’کمیونیکیشن برج‘ (رابطے… مزید پڑھیں
Sunday, 26 April 2026 – 21:38 #
جنوبی لبنان میں جھڑپ: ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 5 زخمی
یروشلم: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں جاری حالیہ لڑائی کے دوران ان کا ایک فوجی ہلاک اور5 زخمی ہو گئے ۔ اسرائیلی عسکری بیان کے مطابق 19 سالہ سارجنٹ ایڈان فوکس “دورانِ جنگ” مارا گیا۔جھڑپ میں ایک افسر اور 3 اہلکار شدید زخمی ہوئے، جبکہ ایک فوجی کو درمیانی اور ایک کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خطے میں وسط اپریل سے نافذ العمل جنگ بندی کے معاہدے کی مدت میں حال ہی میں توسیع کی گئی ہے۔  اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ… مزید پڑھیں
Sunday, 26 April 2026 – 21:24 #
ایرانی وزیر خارجہ کا قطر، سعودی عرب، مصر اور فرانس کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قطر کے وزیراعظم، سعودی عرب، فرانس اور مصر کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عباس عراقچی نے اسلام آباد پہنچنے سے قبل قطری وزیراعظم، سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان، فرانس کے ژاں نول باروٹ اور مصر کے بدر عبد العاطی کے ساتھ سفارتی کوششوں پر بات کی۔ دوران گفتگو جنگ بندی سے متعلق پیشرفت اور اس کے استحکام کے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکا اور ایران کے مذاکرات پر مشاورت کی گئی، ساتھ ہی خطے میں کشیدگی کم… مزید پڑھیں
Sunday, 26 April 2026 – 21:13 #
فیلڈ مارشل عاصم منیر سےایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات
اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عباس عراقچی اتوار کو عمان سے پاکستان پہنچے ہیں۔ اسلام آباد میں کچھ دیر قیام کے بعد ایرانی وزیر خارجہ ماسکو جائیں گے۔ مزید پڑھیں
Sunday, 26 April 2026 – 21:12 #
ایرانی اگر بات کرنا چاہتے ہیں تو فون کر لیں ، ٹرمپ کی پیش کش
واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو گی اور ہم فتح حاصل کریں گے۔ فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ (ایران) بات کرنا چاہتے ہیں، تو وہ ہمارے پاس آ سکتے ہیں یا ہمیں کال کر سکتے ہیں۔ آپ کو معلوم ہے کہ ٹیلی فون موجود ہے اور ہمارے پاس بہترین اور محفوظ لائنیں دستیاب ہیں۔ انہوں نے ایرانی قیادت کے حوالے… مزید پڑھیں
Sunday, 26 April 2026 – 20:36 #
فائرنگ کے دوران صدر ٹرمپ مکمل طور پر بے خوف رہے ، ترجمان وائٹ ہاؤس
واشنگٹن:وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ جو ایک تفریحی شام سمجھی جا رہی تھی اسے ’ایک بیمار ذہن والے شخص‘ نے ہائی جیک کر لیا، اس نے صدر کو قتل کرنے اور ٹرمپ انتظامیہ کے زیادہ سے زیادہ اعلیٰ عہدیداروں کو مارنے کی کوشش کی۔ ایکس پر ایک بیان میں لیویٹ کا کہنا تھا کہ وہ صدر کے ساتھ بیک اسٹیج پر تھیں جب ہمیں سیکرٹ سروس کی طرف سے فوری طور پر وہاں سے لیجایا گیا۔ لیویٹ کا کہنا تھا کہ صدر اس وقت بالکل بے خوف تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ  سیاسی… مزید پڑھیں
Sunday, 26 April 2026 – 18:57 #
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی عمان کے دورے کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے
اسلام آباد: ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی عمان کا مختصر دورہ مکمل کرنے کے بعد ایک بار پھر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ان کی واپسی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے میں جاری کشیدگی اور ایران پر مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز تر ہو گئی ہیں۔ عباس عراقچی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں انہوں نے جنگ بندی اور پائیدار امن کے حوالے سے ایران کا “قابلِ عمل فریم ورک” پیش کیا۔… مزید پڑھیں
Sunday, 26 April 2026 – 18:34 #
اسٹارمر اور ٹرمپ کا رابطہ: آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی فوری بحالی پر زور

لندن/واشنگٹن: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو میں آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو فوری طور پر بحال کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی معیشت اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں عام لوگوں کی زندگیوں پر پڑنے والے منفی اثرات اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اس تجارتی راستے کا کھلنا ناگزیر ہے۔

گفتگو کے دوران اس تشویش کا اظہار کیا گیا کہ جہاز رانی کی معطلی سے عالمی معیشت کو شدید نتائج کا سامنا ہے، جس سے اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مشترکہ اقدام: وزیر اعظم اسٹارمر نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ مل کر شروع کیے گئے اس مشترکہ اقدام کی تازہ ترین پیش رفت سے صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا، جس کا مقصد سمندروں میں جہاز رانی کی آزادی کو بحال کرنا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ برطانیہ اور فرانس اس حساس خطے میں تجارتی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

Sunday, 26 April 2026 – 18:27 #
حملہ آور صدر ٹرمپ اور انتظامیہ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا ، قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل
واشنگٹن: قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کے مقاصد کے بارے میں ابھی تفتیش جاری ہے، لیکن ’ابتدائی‘ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ وہ صدر سمیت اُن کی انتظامیہ کے دیگر اہلکاروں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ این بی سی کے میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ٹوڈ بلانچ کا کہنا تھا کہ تفتیش کار ان رپورٹس کو دیکھ رہے ہیں جن میں مبینہ بندوق بردار نے ہوٹل میں ہتھیار رکھا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ مشتبہ شخص ’زیادہ آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔‘ بلائچ کا کہنا تھا کہ مشتبہ… مزید پڑھیں
Sunday, 26 April 2026 – 18:18 #
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد کیلیے روانہ
تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان کے دارالحکومت مسقط کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دوبارہ پاکستان کیلیے روانہ ہو گئے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ ماسکو روانگی سے قبل ایک بار پھر اسلام آباد میں قیام کریں گے تاکہ جاری امن مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق عباس عراقچی کا نجی طیارہ ‘معراج’ تہران سے اڑان بھر چکا ہے اور توقع ہے کہ وہ آئندہ دو گھنٹوں کے اندر وفاقی دارالحکومت کے نواح میں واقع نور خان ایئربیس پر لینڈ کرے گا۔… مزید پڑھیں
Sunday, 26 April 2026 – 17:20 #
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی عمان کے سلطان سے ملاقات
مسقط:عمان کے سلطان نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ علاقائی پیش رفت اور ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ عمان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سلطان ہیثم بن طارق آل سعید نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے مسقط میں ملاقات کی، جس میں اُنھوں نے علاقائی معاملات اور تنازعات کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے پیشرفت پر اپنے خیالات کا جائزہ لیا، پائیدار سیاسی حل کے لیے زور دینے کی اہمیت پر زور دیا اور خطے کے لوگوں پر بحرانوں کے اثرات کو کم کرنے کی اہمیت پر زور… مزید پڑھیں
Sunday, 26 April 2026 – 17:01 #
ترک وزیرِ خارجہ کا امریکہ , پاکستان اور ایرانی ہم منصب سے رابطہ، مذاکرات پر تبادلہ خیال
انقرہ: ترکی کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے امریکی مذاکرات کاروں اور اپنے ایرانی اور پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات کے دوران ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترک وزارت خارجہ کے ایک ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے امریکی مذاکرات کاروں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انھوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ بی بی سی کے مطابق دو الگ الگ فون کالز میں فیدان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی اور اپنے… مزید پڑھیں
Sunday, 26 April 2026 – 12:02 #
حملہ آور کا نشانہ ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار تھے

مبینہ حملہ آور نے حکام کو بتایا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدے داروں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

دو نامعلوم ذرائع کے حوالے سے سی بی ایس نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ اس واقعے کے دوران کم از کم پانچ سے آٹھ گولیاں چلائی گئیں۔

Sunday, 26 April 2026 – 11:50 #
وائٹ ہاؤس عشائیے میں حملہ کرنے والا کون ہے؟
واشنگٹن میں منعقدہ ‘وائٹ ہاؤس کرسپونڈنٹس ڈنر’ کے دوران فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی شناخت اور اس کے طریقہ واردات سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آور ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ سافٹ ویئر انجینئر ہے، تاہم اس کے کسی بین الاقوامی گروپ یا ایران کے ساتھ تعلق کے شواہد تاحال نہیں ملے۔ عینی شاہدین اور سیکورٹی حکام کے مطابق، واقعہ واشنگٹن ہلٹن ہوٹل کے باہر سیکورٹی چیک پوائنٹ پر پیش آیا۔ 31 سالہ کول ٹامس ایلین نے ہوٹل کے اندر داخل ہونے کے لیے میٹل ڈیٹیکٹرز کے قریب سیکورٹی حصار… مزید پڑھیں
Sunday, 26 April 2026 – 09:31 #
ملزم کو پیر کو وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مزید الزامات متوقع

امریکی اٹارنی نے کہا ہے کہ ملزم کو پیر کے روز وفاقی ڈسٹرکٹ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جیسے جیسے مزید معلومات سامنے آئیں گی، ملزم کے خلاف مزید الزامات بھی عائد کیے جائیں گے۔

Sunday, 26 April 2026 – 08:09 #
فائرنگ کے واقعہ کے بعد خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ شدید صدمے میں ہیں۔ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ شدید صدمے میں ہیں۔

صدر کا کہنا تھا کہ وہ ابتدا میں وہ تقریب چھڑ کر جانا نہیں چاہتے تھے۔ ’میں نے وہاں رکنے کی بھرپور کوشش کی۔‘ تاہم انھیں بتایا گیا کہ حفاظتی ضابطوں کے تحت وہاں سے جانا ضروری ہے، کیونکہ یہ واضح نہیں تھا کہ آیا حملہ آور اکیلا تھا یا اس کے ساتھ کوئی اور بھی شامل تھا۔

Sunday, 26 April 2026 – 07:51 #
حملہ آور کے پاس متعدد ہتھیار تھے۔ صدر ٹرمپ
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار کو گولی لگی ہے تاہم انھوں نے بلٹ پروف جیکٹ پہنی ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔ صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ حملہ آور کے پاس متعدد ہتھیار تھے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ہوٹل محفوظ جگہ نہیں تھی اور اس ہی وجہ سے ہم وائٹ ہاؤس میں تعمیر کر رہے ہین۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ تقریب دوبارہ منعقد کی جائے گی۔ مزید پڑھیں
Sunday, 26 April 2026 – 07:35 #
سیکریٹ سروس۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاندار کام کیا۔ صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں یہ ایک غیر معمولی شام تھی۔سیکریٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاندار کام کیا، انہوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور میں نے یہ سفارش کی ہے کہ ‘شو جاری رہنے دیا جائے’، تاہم ہم مکمل طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات کے مطابق چلیں گے۔

Sunday, 26 April 2026 – 07:02 #
خاتون اول۔کابینہ کے تمام ممبران محفوظ۔ صدر ٹرمپ کچھ دیر بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے
واشنگٹن کے ہلٹن بینکوئٹ ہال میں وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کے کیے عشائیہ کی تقریب کے دوران مبیہنہ فائرنگ کے بعد امریکی سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ صدر، خاتونِ اول اور وہ دیگر تمام افراد جن کی حفاظت ان کی ذمہ داری ہے، وہ سب محفوظ ہیں۔ دوسری جانب تقریب کے میزبان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ تقریب جاری رکھی جائے گی تاہم صدر ٹرمپ موقع سے چلے گئے ہیں۔ انھوں نے ٹروتھ سوشل پر لکھا ہے کہ خاتونِ اول، نائب صدر اور کابینہ کے تمام ممبران محفوظ ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ تقریب… مزید پڑھیں
Sunday, 26 April 2026 – 06:12 #
وائٹ ہاؤس میں عشائیے کے دوران گولیوں کے آوزیں۔ حملہ آور مارا گیا۔ روسی میڈیا

وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں عشائیہ کے دوران سکیورٹی خدشے کے باعث مختصر وقت کیلئے ہلچل مچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق عشایئے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔میڈیا کے مطابق حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اس دوران سیکریٹ سروس اہلکار ٹرمپ کو عشایئے سے باہر لے گئے۔

سکیورٹی حکام کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

بریکنگ | Sunday, 26 April 2026 – 02:37 #
ایرانی وزیر خارجہ کی آج دوبارہ اسلام آباد آمد متوقع

ایرانی وزیر خارجہ کی آ ج دوبارہ اسلام آباد آمد متوقع ہے، ان کے وفد کا ایک حصہ مشاورت کے لیے تہران چلا گیا ہے۔
روئٹرز کے مطابق ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے عمان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اور روس روانگی سے قبل پاکستان کے دوبارہ دورے کا امکان ہے۔

عباس عراقچی ہفتے کی شب پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ امن مذاکرات میں کسی پیش رفت کے بغیر پاکستانی دارالحکومت سے روانہ ہو گئے تھے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ارنا کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی عمان کے دورے کے بعد روس جانے سے پہلے ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے اعلان کردہ منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے ارنا نے کہا ہے کہ ایرانی وفد کا ایک حصہ جنگ کے خاتمے سے متعلق ضروری امور پر مشاورت کے لیے تہران واپس لوٹ گیا ہے۔

ارنا کے مطابق وفد کے ارکان اتوار کی شب دوبارہ اسلام آباد میں عباس عراقچی کے ساتھ شامل ہوں گے۔ تاہم رپورٹ میں واضح طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کن امور پر بات چیت کریں گے یا کن شخصیات سے ملاقات متوقع ہے۔

Sunday, 26 April 2026 – 02:35 #
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے 50 منٹ تک ٹیلی فونک گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر تبادلہ خیال میں کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور دیرپا استحکام کے فروغ کے لیے اپنی مخلصانہ اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سےجاری بیان کے مطابق تقریباً پچاس منٹ تک جاری رہنے والی اس گرمجوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اپنے ایکس پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ مجھے اپنے بھائی، صدر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ایک خوشگوار اور تعمیری ٹیلیفونک تبادلہ کرنے کا موقع ملا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے مزید لکھاکہ میں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دوستوں اور شراکت داروں کی حمایت کے ساتھ، پاکستان ایک دیانتدار اور مخلص سہولت کار کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے پرعزم ہے، جو خطے میں پائیدار امن اور دیرپا استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل اور بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

Saturday, 25 April 2026 – 23:29 #
مذاکرات بغیر نتیجے کے ختم اورغیرمعینہ فائربندی :کیا ایران جنگ”ڈرا”ہوگئی؟
  ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بیل منڈھے نہ چڑھ سکی۔مذاکرات کسی فیصلے کے بغیر ختم ہوگئے۔تاہم جنگ بندی بھی غیر معینہ مدت کے modeپر ہے،اور امکانات یہی ہیں کہ یہ غیر معینہ جنگ بندی ہی مستقل ہوچکی ہے۔   ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول کو حتمی قراردے دیا۔ٹیلی گرام چینل پر بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنا اور اس کے ڈیٹرنٹ اثرات کا سایہ امریکہ اور خطے میں اس کی حمایت کرنے والوں پر ڈالنا، اسلامی ایران کی حتمی حکمت عملی ہے۔دوسری طرف ، ایران میں تقسیم کامفروضہ… مزید پڑھیں
Saturday, 25 April 2026 – 22:23 #
اسلام آباد میں فیض آباد کے سوا تمام اڈے کھولنے کا حکم- ٹرانسپورٹ داخلے پر پابندی ختم

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اقسام کی پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں فیض آباد کے علاوہ تمام بس اڈے بھی کھول دیے گئے ہیں، جبکہ فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکمِ ثانی بند رکھا جائے گا۔

بریکنگ | Saturday, 25 April 2026 – 21:46 #
اسلام آباد مذاکرات منسوخ، کیا جنگ دوبارہ شروع ہوگی

وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد ہفتہ کی شام پاکستان سے واپس روانہ ہوگیا۔
اس کے فورا بعد ٹرمپ نے وٹکوف اور کشنر کا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔
تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ جنگ دوبارہ شروع ہوگی۔ ٹرمپ کا کہناہے کہ انہوں نے اس بارے میں نہیں سوچا۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایرانی جب چاہیں انہیں کال کر سکتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عراقچی تہران کے مطالبات کی فہرست پاکستان کے حوالے کرکے گئے ہیں

بریکنگ | Saturday, 25 April 2026 – 18:53 #
ایرانی صدر نے بجلی کا استعمال محدود کرنے کی اپیل کردی

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے شہریوں سے بجلی کے استعمال میں کمی لانے کی درخواست کی ہے، جب کہ یہ اپیل ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی جاری ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ دشمن ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنا رہا ہے اور ملک کا محاصرہ اس مقصد کے تحت کیا جا رہا ہے کہ عوام میں بے چینی پیدا ہو۔ ان کے بقول اگر گھروں میں دس بلب جلانے کے بجائے صرف دو جلائے جائیں تو اس میں کوئی قباحت نہیں۔

دریں اثنا، ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کی جانب سے ٹیلیگرام پر جاری ایک ویڈیو میں بجلی کی سرکاری کمپنی توانیر کے چیف ایگزیکٹو افسر نے بھی عوام پر زور دیا کہ وہ بجلی کے استعمال کو کم کریں اور اس پر کڑی نظر رکھیں۔