ایران جنگ اپ ڈیٹس: 21 اپریل سے 28 اپریل

ایران امریکہ تنازعے پر لائیو اپ ڈیٹس

April 29, 2026 · Live
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روسی صدر پیوٹن سے مصافحہ کر رہے ہیں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روسی صدر پیوٹن سے مصافحہ کر رہے ہیں

 

Tuesday, 28 April 2026 – 19:20 #
ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کی درخواست کی ہے ، ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے باضابطہ طور پر امریکہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ اس وقت “تباہی کی حالت” میں ہے اور اس نے امریکہ سے ‘آبنائے ہرمز’ کو جلد از جلد کھولنے کی درخواست کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری اپنے ایک پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ابھی ہمیں مطلع کیا ہے کہ وہ ‘تباہی کی حالت’ میں ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ہم ‘آبنائے ہرمز’ کو جلد کھول دیں کیونکہ وہ اپنی قیادت کی صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 April 2026 – 19:05 #
ثالثی کا کردار: قطر کا پاکستان کی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان
دوحہ: قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قطر آبنائے ہرمز کے حوالے سے کسی بھی قسم کی دھمکی یا بندش کو قبول نہیں کرے گا۔ قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے آبنائے ہرمز کو سودے بازی کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کے خطرات سے خبردار کیا اور کہا کہ اس کا عالمی توانائی کے تحفظ سے براہِ راست تعلق ہے، اور اس امر پر زور دیا کہ ’اس قسم کے اقدامات غیر ذمہ دارانہ مہم جوئی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔‘ الانصاری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان ثالثی کے… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 April 2026 – 19:00 #
عمان خلیجی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا
جدہ : خلیجی ذرائع نےبتایا ہے کہ عمان آج جدہ میں ہونے والے خلیجی سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ خلیجی ذرائع کے مطابق سلطنتِ عمان سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج منعقد ہونے والے خلیجی مشاورتی سربراہی اجلاس میں کسی بھی سطح پر نمائندگی نہیں کرے گی۔ ذرائع نے اس فیصلے کی وجوہات نہیں بتائیں، ایسے وقت میں جب خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور مشترکہ امور پر غور کے لیے اجلاس کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں
Tuesday, 28 April 2026 – 18:48 #
یو اے ای نے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کردیا
ابو ظہبی: متحدہ عرب  امارات (یو اے ای)  نے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کی تنظیم اوپیک اور  اوپیک پلس  سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔اماراتی خبر  ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ یکم  مئی 2026  سے نافذ العمل ہوگا۔ اس فیصلے کے عالمی تیل مارکیٹ پر بھی  فیصلے کے اثرات متوقع ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق حکام کا کہنا ہےکہ متحدہ عرب امارات  تیل کی فروخت کی پالیسی میں خود مختاری حاصل کرےگا۔خیال رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا قیام 1960 میں عمل میں آیا تھا، سعودی عرب، ایران، عراق اور کویت اوپیک کے اہم… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 April 2026 – 18:04 #
ایرانی حکومت کا سفارتی کوششوں پر پاکستانی قیادت سے غیر معمولی اظہارتشکر
  ایرانی حکومت نے پاکستان کے سفارتی کردار کو امن کارہنمااور علم بردار قراردیاہے،ان کا کہناہے کہ پاکستانی قیادت نے جو کچھ کیا وہ سفارت کاری کی اصل شکل ہے۔ اسلام آبادمیں ایران کے سفیر رضاامیری مقدم نے ایکس پر لکھا کہ سفارت کاربین الاقوامی ہم آہنگی کے قابل اعتماد رہنماکے طور پر، امن کے معمار ہوتے ہیں۔ انہیں بین الاقوامی تعلقات کی نازک پیچیدگیوں کو صبر سے مکالمے، ہمدردی اور تفہیم کے ذریعے حل کرنے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔

رضاامیری مقد م نے کہا کہ میں پاکستان کے محترم نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد… مزید پڑھیں

Tuesday, 28 April 2026 – 17:16 #
ایران جنگ کے آغاز کے بعد پہلا ایل این جی کارگو آبنائے ہرمز عبور کر گیا
نیو یارک: ایران پر مسلط کردہ جنگ کے 2 ماہ بعد ایل این جی کی پہلی کھیپ آبنائے ہرمز عبور کر کے خلیجِ فارس سے باہر نکل گئی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے اپنی ایک رپورٹ میں جہازوں کی نقل و حرکت کے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’مبارز‘ نامی ٹینکر بھارت کے جنوبی ساحل کے قریب سے گزر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ ٹینکر نے متحدہ عرب امارات میں ابوظبی نیشنل آئل کمپنی کے داس آئی لینڈ پلانٹ سے مارچ کے اوائل میں ایل این جی لوڈ کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ٹینکر… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 April 2026 – 17:12 #
ایران کا اپنے ہتھیاروں کی تفصیلات شنگھائی تعاون تنظیم سے شیئر کرنے کا اعلان
تہران: ایران نے اپنے ہتھیاروں کی تفصیلات شنگھائی تعاون تنظیم کے ساتھ شیئر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان رضا طلائی نے کہا ہے کہ ہمارا ملک کرغزستان کے شہر بشکیک میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں اپنے ہتھیاروں کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس سی او کے رکن ملکوں کی تعداد 10 ہے جن میں چین، بھارت، پاکستان اور روس بھی شامل ہیں۔ اس تنظیم کا مقصد رکن ملکوں میں سیاسی، اقتصادی، سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی تعاون کو یقینی بنانا ہے۔ مزید پڑھیں
Tuesday, 28 April 2026 – 17:09 #
ایتھنز میں 2 مقامات پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی
ایتھنز:یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک شخص نے 2 مقامات پر فائرنگ کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔ یونان کے مقامی میڈیا کے مطابق پولیس فائرنگ کرنے والے 89 سالہ حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے۔بزرگ حملہ آور کے پاس شاٹ گن موجود ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل سیکیورٹی دفتر پر فائرنگ سے ایک ملازم زخمی ہوا۔ عدالتی عمارت میں بھی اسی حملہ آور کی فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے مزید پڑھیں
Tuesday, 28 April 2026 – 16:53 #
بحرین میں ایران کے لیے جاسوسی اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے جرم میں 5 افراد کو عمر قید
منامہ:بحرین میں ایران کے ساتھ مل کر دہشت گردی اور دشمنی پر مبنی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم میں 5 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ بحرینی پراسیکیوٹر کے مطابق، عمر قید پانے والوں میں 2 افغان شہری اور 3 بحرینی شہری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مزید 25 افراد کو ایران کی پشت پناہی میں کی جانے والی ان مبینہ کارروائیوں میں تعاون کرنے پر 10 سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ بحرین کی پبلک پراسیکیوشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر جاری ایک بیان میں واضح کیا کہ بیرونی دشمن… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 April 2026 – 16:33 #
امریکہ اب ایران سے بات چیت کے لیے وفود نہیں بھیجے گا، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ اب ایران سے بات چیت کے لیے مزید وفود نہیں بھیجیں گے۔ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ اگر وہ (ایرانی) بات کرنا چاہتے ہیں، تو وہ ہمارے پاس آ سکتے ہیں، یا ہمیں فون کر سکتے ہیں,  اگر وہ چاہیں تو ہم بات کر سکتے ہیں۔ لیکن ہم 18 گھنٹے کا سفر کر کے لوگوں کو ملاقات کے لئے نہیں بھیج رہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پاکستان کا بہت احترام کرتے ہیں جو اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کر رہا تھا… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 April 2026 – 11:34 #
جنگ میں 50 ہسپتالوں ۔ایمرجنسی مراکز کو نقصان پہنچا۔ ایرانی وزیر صحت

ایران کے وزیر صحت محمد رضا ظفرقندی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے دوران ’صحت اور علاج کے مراکز پر تقریباً 240 حملے ریکارڈ کیے گئے، جن میں 50 ہسپتالوں اور تقریباً 50 ایمرجنسی مراکز کو نقصان پہنچا۔

ایرانی حکومتی عہدیدار کے مطابق ان طبی مراکز پر ہونے والے حملوں کی تفصیلات کو باقاعدہ طور پر دستاویزی شکل دے دی گئی ہے۔

Tuesday, 28 April 2026 – 10:18 #
جنوبی لبنان میں ڈرون حملہ۔ 2 اسرائیلی فوجی زخمی

اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان کے علاقے میں حزب اللہ کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے میں دو فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
فوج نے بتایا کہ ایک فوجی شدید زخمی ہوا جبکہ دوسرا معمولی طور پر زخمی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ زخمی فوجیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، اور ان کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

Tuesday, 28 April 2026 – 10:02 #
اسرائیلی فورسز کا جنوبی لبنان کے علاقے زوتر الشرقیہ پر حملہ

الجزیرہ عربی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان کے قصبے زوتر الشرقیہ
پر بمباری کی ہے۔
ہلاکتوں اور نقصانات کے حوالے سے مزید تفصیلات موصول نہیں ہوئیں۔

Tuesday, 28 April 2026 – 09:57 #
ایران میں تعلیمی اداروں میں آن لائن نظام برقرار رکھنے کا اعلان

ایران کی وزارتِ تعلیم نے آن لائن کلاسوں کا انعقاد برقرار رکھنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ فی الحال تعلیمی اداروں میں دوبارہ براہِ راست تعلیم شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اگرچہ بعض اسکولوں نے اندرونی امتحانات کے آن-پرسن انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کسی بھی فیصلے کا انحصار متعلقہ حکام سے ضروری اجازت ناموں کے اجرا پر ہوگا۔

Tuesday, 28 April 2026 – 07:15 #
صدر ٹرمپ کی اپنی قومی سلامتی ٹیم سے ملاقات۔ایران کی نئی امن تجویز پر غور
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کی گئی ہے، تاہم امریکی صدر ٹرمپ کی ریڈ لائنز واضح اور غیر لچکدار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کسی ایسی ڈیل کو قبول نہیں کرے گا جس میں ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کی زیر صدارت وائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ میں قائم سچویشن روم میں اہم اجلاس ہوا، جس میں ایران کی امن تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ تجاویز پاکستان کے ذریعے… مزید پڑھیں
Tuesday, 28 April 2026 – 00:12 #
واشنگٹن فائرنگ، ملزم پر امریکی صدر کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد
واشنگٹن میں پریس ڈنر فائرنگ کے ملزم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کردیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ملزم کو 3 الزامات پر مبنی شکایت میں اسلحہ سے متعلق الزامات کا بھی سامنا ہے۔ امریکی عدالت نے ملزم کو عارضی طور پر حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے، کیس کی مزید سماعت جمعرات کو مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوئٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ صدر کی حفاظت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، قومی سلامتی کے لیے نیا بال روم… مزید پڑھیں
Monday, 27 April 2026 – 23:49 #
این پی ٹی کے جائزہ اجلاس میں ایران نائب صدر منتخب، امریکا صدمے میں مبتلا
نیو یارک: اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) نیوکلئیر نان پرولیفریشن ٹریٹی کے جائزہ اجلاس کے آغاز پر ہی امریکہ اور ایران کے درمیان شدید لفظی جنگ چھڑ گئی۔ نیویارک میں منعقدہ چار ہفتہ طویل کانفرنس کا ماحول اس وقت تناؤ کا شکار ہو گیا جب ایران کو کانفرنس کے 34 نائب صدور میں سے ایک کے طور پر منتخب کر لیا گیا۔ امریکی وفد نے ایران کے انتخاب پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسے “انتہائی افسوسناک اور حیران کن” قرار دیا۔ امریکی نمائندے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اس… مزید پڑھیں
Monday, 27 April 2026 – 23:25 #
کرغزستان میں روس اور ایران کے دفاعی حکام کے درمیان اہم مذاکرات
بشکیک: کرغزستان کے دورے پر موجود روسی وزیر دفاع آندرے بیلوؤ سوف نے ایرانی نائب وزیر دفاع رضا طلائی نیک سے اہم ملاقات کی ہے۔ روسی سرکاری خبر رساں ادارے ‘تاس’ کے مطابق ان مذاکرات میں خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مذاکرات کے دوران روسی وزیر دفاع نے ماسکو کے اس دیرینہ موقف کو دہرایا کہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کا حل صرف اور صرف سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فوجی کارروائی کے بجائے مذاکرات کی میز پر مسائل حل کیے… مزید پڑھیں
Monday, 27 April 2026 – 22:53 #
بحرین نے ایران کی حمایت کرنے پر متعدد افراد کی شہریت منسوخ کر دی
منامہ: بحرین کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس نے اُن افراد کی شہریت منسوخ کر دی ہے جنھوں نے ’ایران کے معاندانہ اور مجرمانہ اقدامات کی حمایت یا تعریف کا اظہار کیا۔ وزارت نے واضح کیا کہ یہ اقدام اُن افراد کے خاندانوں پر بھی لاگو ہوگا جن پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بحرین خطے کے اُن کئی ممالک میں شامل ہے جنھوں نے جنگ کے دوران ایرانی حملوں سے متعلق معلومات کو سختی سے کنٹرول کیا، اور اُن مقامی و غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا جنھوں نے ان حملوں کی ویڈیوز بنائیں۔ بحرین کی وزارت… مزید پڑھیں
Monday, 27 April 2026 – 22:41 #
ایران کی جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش پر امریکی حکام کا سنجیدگی سے غور جاری
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے جنگ کے خاتمے اور تزویراتی طور پر اہم بحری گزرگاہ ‘آبنائے ہرمز’ کو دوبارہ کھولنے کے لیے پیش کی گئی تجویز پر امریکی حکام سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صدر نے آج صبح اپنی نیشنل سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ ایک طویل نشست کی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھامیں اس بات کی تصدیق کر سکتی ہوں کہ صدر نے آج صبح اپنی قومی سلامتی کی ٹیم سے ملاقات کی ہے جو شاید اب بھی… مزید پڑھیں
Monday, 27 April 2026 – 21:22 #
ایران امریکہ کی مزید مذاکرات کی درخواست پر غور کر رہا ہے، عباس عراقچی کا دعویٰ
سینٹ پیٹرزبرگ: ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے مزید مذاکرات کی درخواست کی ہے جس پر تہران غور کر رہا ہے۔  صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران دنیا کی سب سے بڑی سپر پاور امریکہ کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن ’اپنے مقاصد میں سے ایک بھی حاصل نہیں کر پایا ہے۔ عراقچی کا کہنا تھا کہ اسی لیے انھوں نے مزید مذاکرات کی درخواست کی ہے اور ہم اس پر غور کر رہے ہیں۔اس بارے میں واشنگٹن کی جانب سے کوئی بیان… مزید پڑھیں
Monday, 27 April 2026 – 20:56 #
روس ایران تنازع کے حل اور خطے میں امن یقینی بنانے میں ثالثی کے لیے تیار ہے ، کریملن
ماسکو: روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس ایران تنازع کے حل اور خطے میں امن یقینی بنانے میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس ایران تنازع کے حل اور خطے میں امن یقینی بنانے میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔ روس نے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا کریں گے۔ روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی… مزید پڑھیں
Monday, 27 April 2026 – 19:38 #
مصر اور امریکہ کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور پاک ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال
قاہرہ : مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعطی نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، جنگ بندی کی کوششوں اور ایران و امریکہ کے درمیان جاری مذاکراتی عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مصری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، اس رابطے کا بنیادی مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو تیز کرنا تھا۔ وزیرِ خارجہ بدر عبدالعطی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ جنگ کو ختم کرنے… مزید پڑھیں
Monday, 27 April 2026 – 19:00 #
ایران اور خطے کے مفادات میں جو ممکن ہوا روس کرے گا، پیوٹن کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روسی صدر پیوٹن سے مصافحہ کر رہے ہیں
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روسی صدر پیوٹن سے مصافحہ کر رہے ہیں
سینٹ پیٹر برگ: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام ملا ہے، صدرپیوٹن نے ایران کے سپریم لیڈر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور عباس عراقچی سے کہا کہ وہ سپریم لیڈر کے لیے ان کی نیک خواہشات پہنچائیں۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ امید ہے ایرانی عوام اس مشکل دور سے گزر جائیں گے اور امن قائم ہوگا، ایران اور خطے کے ممالک… مزید پڑھیں
Monday, 27 April 2026 – 17:47 #
حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف ‘خودکش حملے’ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
بیروت: حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی پیش قدمی کو روکنے کے لیے اپنی جنگی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے 1980ء کی دہائی کے ‘خودکش حملوں’ کے حربوں کو دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ الجزیرہ عربی سے گفتگو کرتے ہوئے حزب اللہ کے ایک غیر معمولی فوجی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ مزاحمتی تنظیم نے اسرائیلی فوج کو لبنانی سرزمین پر قدم جمانے سے روکنے کے لیے خصوصی “سوسائیڈ اسکواڈز” کو الرٹ کر دیا ہے۔ فوجی کمانڈر کے مطابق حزب اللہ اب ان ہی جنگی طریقوں کی طرف لوٹ رہی ہے جو… مزید پڑھیں
Monday, 27 April 2026 – 17:04 #
اسرائیل کا حزب اللہ کے 3 ارکان کو شہید کرنے کا دعویٰ
تل ابیب: اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز جنوبی لبنان میں جاری کارروائیوں کے دوران حزب اللہ کے 3 ارکان کو شہید کیا گیا ہے۔ ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے 3جنگجوؤں کو اس وقت شناخت کیا گیا جب وہ ’فارورڈ ڈیفنس لائن کے جنوب‘ میں اسرائیلی فوجیوں کے قریب پہنچ رہے تھے۔ اسرائیل نے لبنان کے اندر تقریباً دس کلومیٹر تک ’بفر زون‘ قائم کر رکھا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس کا مقصد حزب اللہ کی جانب سے لاحق خطرے کو کم کرنا ہے۔ اس لحاظ… مزید پڑھیں
Monday, 27 April 2026 – 16:55 #
ایرانی قیادت کے ہاتھوں امریکہ کی تذلیل ہو رہی ہے، جرمن چانسلر
برلن: جرمن چانسلر فریڈرک میرز نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس اس بحران سے نکلنے کے لیے کوئی واضح حکمتِ عملی موجود نہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شمالی رائن ویسٹ فیلیا میں طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ “اس وقت ایک پوری قوم (امریکہ) کو ایرانی قیادت کے ہاتھوں تذلیل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مجھے فی الحال ایسا کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا جو امریکیوں کے لیے اس جنگ سے نکلنے کا ذریعہ بن… مزید پڑھیں
Monday, 27 April 2026 – 16:43 #
امریکا سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، ایرانی وزیر خارجہ
تہران : عباس عراقچی نے سینٹ پیٹرزبرگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، تاہم مکمل کامیابی ابھی باقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور بات چیت کو آگے بڑھانے میں مدد ملی۔ عباس عراقچی کے مطابق ماضی میں مذاکرات کی ناکامی کی بڑی وجہ امریکا کی غلط پالیسیاں اور حد سے زیادہ مطالبات تھے، جنہوں نے کسی حتمی معاہدے تک… مزید پڑھیں
Monday, 27 April 2026 – 12:47 #
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر کے قریب ڈرون دھماکہ

جنوبی لبنان کے علاقے طیبیہ میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جو اہلکاروں کو نکالنے میں مصروف تھا، اسی دوران قریب ایک ڈرون دھماکے سے پھٹ گیا۔
اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں کشیدگی میں اضافہ کرتے ہوئے نئی دھمکیاں بھی جاری کی گئی ہیں اور نام نہاد “بفر زون” سے باہر واقع سات قصبوں کے رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

امریکہ کی ثالثی میں جنگ بندی کے باوجود حزب اللہ کے ساتھ تنازع مزید شدت اختیار کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

Monday, 27 April 2026 – 11:18 #
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی اورگاڑیوں پر گائیڈڈ میزائل سے حملے

حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں کفرکیلا کے نواحی علاقے تل النحاس پر اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس کارروائی میں گائیڈڈ میزائل استعمال کیا گیا جو براہِ راست ہدف پر لگا۔

Monday, 27 April 2026 – 11:11 #
یکطرفہ جنگ بندی قبول نہیں کریں گے۔ حزب اللہ کا اعلان

حزب اللہ نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے جنگ بندی معاہدے کو قبول نہیں کرے گا جو اس کے خیال میں یکطرفہ ہو۔

تنظیم نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی بھی فریق کی جانب سے ایسے معاہدے کی کوشش کی گئی جس میں برابری اور انصاف شامل نہ ہو تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Monday, 27 April 2026 – 09:55 #
شمالی اسرائیل میں خطرے کا الرٹ۔ سائرن بجا دیئے گئے

اسرائیلی فورسز نے کہا ہے کہ شمالی اسرائیل کے علاقے عرب العرامشہ میں “دشمن فضائی دراندازی” کی اطلاعات پر کارروائی کی جا رہی ہے۔

فوج کے مطابق اس علاقے میں سائرن بجائے گئے ہیں اور مشتبہ فضائی سرگرمی کے جواب میں دفاعی اقدامات کیے جا رہے۔

Monday, 27 April 2026 – 09:34 #
اسرائیلی فورسز کا جنوبی لبنان کے علاقے کفرہ پر حملہ

اسرائلی فورسز نے جنوبی لبنان کے علاقے کفرہ کے داخلی راستے پر صبح سویرے حملہ کیا اور شہر کی طرف جانے والی سڑک پر قبضہ کر لیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی این این اے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کفرہ کے داخلی راستے کو نشانہ بنایا اور علاقے تک رسائی کا راستہ بند کر دیا۔

Monday, 27 April 2026 – 09:08 #
امریکی افواج کی طرف سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری

امریکی سینٹکام نے کہا ہے کہ امریکی افواج ایران کی بندرگاہوں پر ناکہ بندی نافذ رکھے ہوئے ہیں اور ایرانی پانیوں میں داخل ہونے یا باہر جانے والے بحری جہازوں کو روکا جا رہا ہے۔

سنٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی افواج نے اب تک 38 بحری جہازوں کو واپس مڑنے یا اپنی بندرگاہوں کی طرف لوٹنے کی ہدایت دی ہے۔

Monday, 27 April 2026 – 04:20 #

وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل کا جنگ کے خاتمے میں کردار قابل تحسین ہے، ایرانی سفیر

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے دورہ پاکستان پر اسلام آباد میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے حکومت پاکستان، پاک فوج اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں ایرانی سفیر نےکہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل کا جنگ کے خاتمے میں کردار قابل تحسین ہے، ایرانی وفد کا دورہ مکمل سکیورٹی، مؤثرمنصوبہ بندی اور بہترین انتظامات میں ہوا، پاکستانی اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

ایرانی سفیر نے پاک فوج، سکیورٹی فورسز، پولیس اورسرکاری اداروں کے عملےکا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اسلام آبادکے عوام کی مہمان نوازی، صبر اور تعاون کو خراج تحسین پیش کیا

Monday, 27 April 2026 – 00:20 #
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ماسکو پہنچ گئے ، آج صدرپیوٹن سے اہم ملاقات کریں گے
اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد ماسکو پہنچ ہو گئے ہیں، جہاں وہ آج پیر کو روسی صدر ولادیمیرپیوٹن سے سے اہم ملاقات کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی شرائط اور مؤقف سے آگاہ کیا۔ یہ دورہ خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایران نے اپنے… مزید پڑھیں
Sunday , 26 April 2026 – 22:27
امریکی-ایرانی معاہدے میں عرب ممالک کی سلامتی کی ضمانت لازمی شامل ہونی چاہیے، شاہ عبداللہ دوم
امان: اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے کسی بھی ممکنہ معاہدے میں عرب ممالک کے حفاظتی مفادات اور سلامتی کی مکمل ضمانت شامل ہونی چاہیے۔ اردن کے شاہی دیوان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق شاہ عبداللہ نے کویتی وزیر خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح سے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا خلیج کی سلامتی، خطے اور پوری دنیا کی سلامتی اور استحکام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔… مزید پڑھیں