لائیو امریکی فوج کا ایران پر مسلسل دسویں رات حملہ،میزائل اور ڈرون تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ
July 21, 2026 · Live
Tuesday, 21 July 2026 – 14:14 #
ایران کشیدگی کے اثرات، امریکا کے تیل ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد امریکی خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو تقریباً چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار ہو رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بینک آف امریکا کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کے پاس موجود تیل کی سپلائی تقریباً 43 دن تک محدود رہ گئی ہے، جو جولائی 1983 کے بعد کم ترین سطح ہے۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق کمرشل خام تیل کے ذخائر بھی دباؤ کا شکار ہیں۔ 10 جولائی تک امریکا میں کمرشل خام تیل کے ذخائر تقریباً… مزید پڑھیں
Tuesday, 21 July 2026 – 13:36 #
ایران نے جوہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کا مطالبہ کردیا
ایران نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پُرامن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرے اور ایسے واقعات کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی اپنائی جائے۔ ایران کے مستقل مشن نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) میں جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ 19 جولائی 2026 کو امریکا کی جانب سے دارخوین (کارون) جوہری پاور پلانٹ کے زیر تعمیر مقام کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام نے اس منصوبے کو ملک کی سائنسی ترقی اور خود انحصاری کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جوہری… مزید پڑھیں
Tuesday, 21 July 2026 – 13:12 #
ٹرمپ کا برطانوی وزیراعظم سے رابطہ، آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں پر گفتگو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم سے اہم عالمی معاملات پر بات چیت کی ہے، جن میں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی، تجارت اور دفاعی تعاون شامل ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق گفتگو کے دوران بحیرۂ شمالی سے متعلق معاملات، تیل کے شعبے اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ کے نئے وزیراعظم کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم وہ ان سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور امریکا ان کے ساتھ تعاون… مزید پڑھیں
Tuesday, 21 July 2026 – 11:36 #
پاسدارانِ انقلاب کا اردن میں امریکی ایف15 طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دوران ایک امریکی ایف-15 لڑاکا طیارہ اس کے ہینگر میں تباہ کر دیا گیا۔ بی بی سی فارسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کے دوران امریکی ریڈار اور فضائی دفاعی نظاموں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جن میں ایک میزائل دفاعی ریڈار سسٹم کو نقصان پہنچانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ایران نے اردن میں مختلف مقامات پر متعدد حملوں کا… مزید پڑھیں
Tuesday, 21 July 2026 – 10:49 #
آبنائے ہرمز کے قریب آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں ایک تیل بردار بحری جہاز میزائل حملے کا نشانہ بن گیا، جس کے بعد عملے کو حفاظتی اقدامات کے تحت جہاز چھوڑ کر لائف بوٹس کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ برطانیہ کے ادارے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں پیش آیا، تاہم متاثرہ بحری جہاز یا اس کے مالک کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ واقعے سے چند گھنٹے قبل ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ دو آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز کے جنوب… مزید پڑھیں
Tuesday, 21 July 2026 – 10:01 #
اس ماہ ایرانی حملوں میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی ہوئے،پینٹاگون
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے کہا ہے کہ رواں ماہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے ایرانی حملوں کے نتیجے میں تقریباً 100 امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پینٹاگون کے مرکزی ترجمان سین پارنیل کے مطابق 7 جولائی 2026 کے بعد زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے تقریباً 96 فیصد دوبارہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آ چکے ہیں، جبکہ باقی اہلکاروں کا علاج جاری ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ زخمی فوجیوں کی اکثریت معمولی یا درمیانے درجے کی چوٹوں کا شکار ہوئی اور بیشتر اہلکار دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں۔ امریکا اور ایران کے… مزید پڑھیں
Tuesday, 21 July 2026 – 10:01 #
امریکا نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
امریکی محکمہ خارجہ نے ایران اور اس سے وابستہ گروہوں کی جانب سے ممکنہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر دنیا بھر میں موجود امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ محکمہ خارجہ کے قونصلر امور کے شعبے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث سکیورٹی کی صورتحال غیر یقینی ہے اور امریکی مفادات، سفارتی تنصیبات یا امریکی شہریوں سے وابستہ مقامات کو ممکنہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ بیان کے مطابق ماضی میں بھی امریکی سفارتی مراکز حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں، اس لیے موجودہ حالات… مزید پڑھیں
Tuesday, 21 July 2026 – 09:54 #
ایران کا کویت میں امریکی ریڈار تنصیبات تباہ کرنے کا دعویٰ
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں واقع ایک فوجی اڈے پر امریکی ریڈار اور دفاعی نظام کو نشانہ بنایا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ منگل کی صبح کی کارروائی کے دوران کویت کے احمد الجابر ایئر بیس پر موجود ایسے ریڈار اور دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا جو ممکنہ حملوں کی پیشگی نشاندہی اور دفاعی کارروائیوں کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔ ایرانی بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ اس کارروائی کے بعد… مزید پڑھیں
Tuesday, 21 July 2026 – 09:51 #
ایران پر امریکی حملوں کا نیا مرحلہ مکمل، فوجی مراکز اور دفاعی نظام نشانے پر
امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے تازہ مرحلے کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل دسویں رات انجام دی گئیں، جن میں متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کارروائیوں کے دوران ایرانی فوج کے کمانڈ سینٹرز، بحری تنصیبات، میزائل اور ڈرون لانچنگ مقامات کے علاوہ فضائی دفاعی نظام کو ہدف بنایا گیا۔ بیان کے مطابق خطے میں اہم بین الاقوامی بحری راستوں پر تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت معمول کے مطابق جاری ہے۔… مزید پڑھیں