لائیو الحدیدہ میں سعودی حملے،حوثی عسکری صلاحیت کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران امریکہ کشیدگی کی تازہ ترین اپ ڈیٹ

July 25, 2026 · Live
الحدیدہ میں سعودی حملے،حوثی عسکری صلاحیت کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
Saturday, 25 July 2026 – 09:24 #
امریکا کا خلیج عمان میں ایل پی جی ٹینکر پر حملہ
خلیجِ عمان میں ایک ایل پی جی ٹینکر پر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ مختلف ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا، جس سے ٹینکر کی نقل و حرکت متاثر ہوئی۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ امریکی افواج کی جانب سے کیا گیا اور اس میں ٹینکر کے عملے کے دو افراد  جاں بحق ہوئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آوروں نے جہاز کو ایرانی گیس بردار ٹینکر سمجھ کر نشانہ بنایا۔ دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے اس واقعے پر تاحال… مزید پڑھیں
Saturday, 25 July 2026 – 09:09 #
اسٹارمر دباؤ کے تحت مستعفی ہوئے،ایرانی سفیر کا دعویٰ
پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے برطانیہ کی حالیہ سیاسی پیش رفت اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم کے استعفے اور اس کے بعد ہونے والے بعض فیصلے کئی سوالات کو جنم دیتے ہیں۔ ایک بیان میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ سابق برطانوی وزیراعظم نے ایران سے متعلق تنازع میں امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے گریز کیا تھا، جس کے بعد ان پر مختلف نوعیت کے سیاسی دباؤ بڑھنے لگے۔ ان کے بقول بعد ازاں انہیں استعفیٰ دینا پڑا۔ رضا امیری مقدم نے دعویٰ… مزید پڑھیں
Saturday, 25 July 2026 – 08:34 #
آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے عالمی بحری اتحاد کی تیاری
امریکہ اور برطانیہ آئندہ ہفتے لندن میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، جس میں آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے ممکنہ بین الاقوامی بحری اتحاد کے قیام پر غور کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں مغربی ممالک اور خطے کے چند شراکت دار ممالک کے وزرائے دفاع، اعلیٰ فوجی حکام اور سیکیورٹی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی حتمی تاریخ اور ایجنڈا ابھی طے کیا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور امریکی جوائنٹ… مزید پڑھیں
Saturday, 25 July 2026 – 08:30 #
نشانہ بننے والے ٹینکر نے 4 بار ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی،امریکی دعویٰ
امریکی فوج نے بحیرۂ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنانے کے واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ جہاز نے ایرانی بندرگاہوں پر عائد ناکہ بندی عبور کرنے کی متعدد کوششیں کی تھیں۔ امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) کے ترجمان ٹم ہاکنز کے مطابق ٹینکر کے عملے کو کئی بار وارننگ دی گئی اور پیش قدمی روکنے کی ہدایت کی گئی، تاہم جہاز نے ان احکامات پر عمل نہیں کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ صورتحال کے پیش نظر امریکی افواج نے جہاز کو مزید آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے اس کے انجن… مزید پڑھیں
Saturday, 25 July 2026 – 08:26 #
سعودی اتحادی افواج کا الحدیدہ میں حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملہ
سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج نے یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثی گروپ کے مبینہ فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کارروائی میں حوثیوں کی عسکری تنصیبات اور اسلحہ ذخیرہ کرنے والے مقامات کو ہدف بنایا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ سعودی اتحادی افواج کا مؤقف ہے کہ کارروائی کا مقصد حوثیوں کی عسکری صلاحیت کو محدود کرنا اور سرحدی و بحری سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ تاحال حوثی گروپ کی… مزید پڑھیں