آبنائے ہرمز کو بہت جلد امریکہ کا علاقہ قرار دے دوں گا:ٹرمپ،وائٹ ہائوس کی تردید
ایران امریکہ کشیدگی سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ
August 16, 2026 · Live
Saturday, 15 August 2026 – 23:25 #
ایران کا امریکا پر شدید وار،خارجہ پالیسی کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا
ایران نے مشرقِ وسطیٰ سے متعلق امریکی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واشنگٹن پر حقائق کو نظر انداز کرنے اور گمراہ کن بیانات پر انحصار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی پالیسی میں حقائق کے بجائے غلط بیانی کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے مؤقف کی وضاحت کے لیے روسی ادیب فیودور دوستوئیفسکی کے معروف ناول ’دی برادرز کرامازوف‘ میں بیان کیے گئے ایک تصور کا حوالہ بھی دیا۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ جب… مزید پڑھیں
Saturday, 15 August 2026 – 22:13 #
آبنائے ہرمز ایرانی تھی،ہے اور رہے گی،کاظم غریب آبادی
ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنے مؤقف کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی تھی، ایران کی ہے اور ایران کی ہی رہے گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ صرف ایران کی مرضی سے ہوگا۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے… مزید پڑھیں
Saturday, 15 August 2026 – 14:03 #
حزب اللہ کمانڈر کی ہلاکت کے بعد امریکا سے مذاکرات روک دیے گئے،قالیباف
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور امریکا کے ساتھ مذاکراتی عمل میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی بیروت میں اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات معطل کردیے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق قالیباف نے بتایا کہ جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے ایک سینئر کمانڈر اور ان کے اہل خانہ کی ہلاکت کے بعد مذاکراتی عمل روک دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اس وقت واضح کردیا تھا کہ اسرائیلی کارروائی کا جواب دیا جائے… مزید پڑھیں
Saturday, 15 August 2026 – 09:47 #
امریکہ سے مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ نہیں ہوا:عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے تہران نے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ایرانی میڈیا کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق عباس عراقچی نے بتایا کہ قطر اور پاکستان ثالث کے طور پر ایران سے رابطے میں ہیں اور دونوں جانب پیغامات کا تبادلہ بھی ہو رہا ہے، تاہم ان رابطوں کو مذاکرات کا آغاز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہونے والی مفاہمت میں جنگ کے خاتمے کی بات کی گئی تھی، جنگ… مزید پڑھیں
Saturday, 15 August 2026 – 09:06 #
امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر عالمی منڈی میں تیل مہنگا
ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے اور ٹینکرز پر حملوں کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.45 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 88.52 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1.15 ڈالر اضافے کے بعد 82.40 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی یا امن معاہدے پر پیش رفت نہ ہونے… مزید پڑھیں
Saturday, 15 August 2026 – 08:55 #
ہرمز پر قبضہ ٹویٹ یا طیارہ بردار جہاز سے نہیں ہوسکتا،ایران
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے بیان پر ایران نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کی تھی، ایران کی ہے اور مستقبل میں بھی ایران ہی کی رہے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بیان، ٹویٹ یا فوجی طاقت کے ذریعے آبنائے ہرمز پر قبضہ نہیں کیا جا سکتا۔ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی طاقت کے مظاہرے سے دباؤ… مزید پڑھیں
Saturday, 15 August 2026 – 08:49 #
ہرمزگان میں امریکی ڈرون مار گرانے کا ایرانی دعویٰ
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ ہرمزگان کی فضائی حدود میں ایک امریکی ایم کیو-9 ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق ڈرون کو ایرانی فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا اور کارروائی کے نتیجے میں اسے تباہ کر دیا گیا۔ ایرانی بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈرون کو پہلے روکا گیا اور بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا گیا۔ تاہم پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے واقعے کے درست وقت، مقام اور ڈرون کی تباہی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ مزید پڑھیں
Saturday, 15 August 2026 – 08:44 #
آبنائے ہرمز کو امریکہ کا علاقہ قرار دینے کا ٹرمپ کا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں کامیابی کے بعد وہ آبنائے ہرمز کو امریکہ کا علاقہ قرار دینے کا اعلان کریں گے۔ نیویارک میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے اور جب امریکا ایران کو مکمل شکست دے گا تو آبنائے ہرمز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا جائے گا۔ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی سطح پر خام تیل اور مائع قدرتی گیس کی ایک بڑی مقدار گزرتی ہے۔ موجودہ… مزید پڑھیں