لاہور: نصف صدی پرانے ریلوے پل کی جگہ نیا ٹریک بچھا دیا گیا
لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہونے کو تیار ،وزیرِ ریلوے نے افتتاح کر دیا
فوٹو امت
لاہور : نواز طاہر
پاکستان ریلوے نے لاہور بارشوں کے دوران منہدم ہونے والے نصف صدی پرانے پل کو مکمل طور پر ختم کرکے ٹریک بچھا دیا ہے جس کا افتتاح ریلویز کے وزیر محمدف حنیف عباسی نے اتوار کی دوپہر انسپکشن ٹرالی ( ٹھیلے) پر اس ٹریک پر سفر کرکے کیا ، اب اگلے دو روز کے بعد یہاں ٹریفک بحال ہوجائے گا۔
70 کی دہائی میں بنایا جانے والا سو سے زائد دروں کا یہ پل حالیہ بارشوں کے باعث بہہ گیا تھا جس کے باعث لاہور سے فیصل آباد اور شیخوپورہ سکیشن پر پر ٹریفک معطل ہوگیا تھا، نجی ٹھیکیدار کے ذریعے چوبیس گھنٹے کام کرکے 45 کروڑ ستر لاکھ روپے کی لاگت سے 45 روز میں ٹریک بحال کیا گیا ہے ۔
کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس کا لاہور فیصل آباد روٹ بحال کرکے اسے باقاعدہ ورکنگ حالت میں لایا جائے گا جس کے دو ایک روز بعد الیمار ایکسپریس کا روٹ بھی بحال کیا جائے گا اور برانچ روٹ کی تمام ٹرینیں بھی اسی روٹ پر چلنا شروع ہوجائیں گے
یاد رہے کہ پل منہدم ہونے سے کچھ ہی دیر پہلے یہاں سے آری ٹرین بھی قراقرم اٰیکسپریس ہی گذری تھی اور شدید بارش کے دوران پل پر پانی کا بہاﺅ چیک کرنے والے ریلوے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرآصف جبار نے ہنگامی طور پرریل انتظامیہ کو کنٹرول پر دی تھی جس سے تمام ٹرینیں جہاں جہاں تھیں روک لی گئیں اور ریلوے بڑئے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہا لیکن اففتاحی تقریب کے دوران ریلوے کےاس اصل ہیرو کا ذکر تک نہیں کیا گیا۔
’امت سے گفتگو کرتے ہوئےرلوے کی لاہور ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹانعام اللہ خان کا کہنا ہے کہ ااصف جبار درحقیقت اصل ہیرو ہے اور اسے تعریفی سوینئر دیا جائے گا۔ آصف جبار نے بتایا کہ وہ اس پل سے پہلے والے پل کی نگرانی کیلئے پہنچے تو انہیں اطلاع ملی کہ اگلے بڑے پل پر پانی کا بہاﺅ بڑھ رہا اور اس کی حالت خستہ ہے ، وہ ہنگامی طور پر وہاںپہنچے تو دروں کے ستون جھول رہے تھے پھر دیکھتے ہی دیکھتے وہ گر گئے ۔
اس ٹریک پر پل ختم کردیے جانے سے شیخوپورہ روڈ کی جانب جنوبی حصہ سیلاب سے عارضی طور پر محفوظ ہو گیا لیکن شمالی علاقے کا مستقبل داﺅ پر لگ گیا ہے ۔ اس قام سے تقریباً پون کلومیٹر کے فاصلے پر گذرتی موٹر وے کا پل موجود ہے جس سے گذرنے والا پانی پل نہ ہونے کی وجہ سے موٹر وے اور ریل کے ٹریک کے دریان جمع ہوگا اور مستقبل میں اس سے نہ صرف مقامی آبادی بلکہ ریل کا ٹریک ہِٹ ہونے کا خطرہ رہے گا تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پل ختم کرنے کا فیصلہ سو سال سے زائد عرصے کے پانی کے اعدادو شمار کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے ۔
اُن کے مطابق ختم کیے جانے والے سے کوئی دو اڑھا ئی کلو میٹر کے فاصلے پر چند دروں پر مشتمل ایک چھوٹا پل موجود ہے ، یہاں سے پانی اس جانب منقل ہوجائے گا۔ ریل کے ذرائع کے مطابق پل کی تعمیر کیلئے اربوں روپے کا بجٹ درکار تھا لیکن وسائل دستیاب نہیں تھے ۔
اس ضمن میں ریل حکام کا ماننا ہے کہ محدود وسائل میں جلد سے ٹریک بحال کرنا اولین ترجیح تھی ۔ یپل ختم کیے جانے پر پیدا ہونے والے تحفظات اور خطرات مقامی زمیدار بھی کرتے ہیں ، ان کی نمائندگی کرتے ہوئے کاشتکار دوست محمد بتاتے ہیں کہ ایک علاقہ بچالیا گیاہے اور دوسرے علاقے کو دبونے کا ساماں کردیا گیا ، ان کا خیال ہے کہ یہ ریل ٹریک شائد پانی کا کوئی ایک بڑا بھی برداشت نہ کرپائے ۔