اردن: گرجا گھر پر حملے کے جرم میں 3 افراد کو سزائے موت

پر گذشتہ ماہ ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایک گرجا گھر پر مہلک مسلح حملہ کرنے کا الزام تھا

November 15, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

امان: اردن کی ایک عدالت نے 3 افراد کو پھانسی کے ذریعے سزائے موت سنا دی۔ ان پر گذشتہ ماہ ملک کے جنوبی حصے میں واقع ایک گرجا گھر پر مہلک مسلح حملہ کرنے کا الزام تھا۔

اردن کی گورنری الکرک کے گاؤں حمود میں 23 اکتوبر کو ایک یونانی آرتھوڈوکس گرجا گھر میں جنازے کی تقریب کے دوران مسلح افراد نے حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق تینوں ملزمان حملے کے بعد فرار ہو گئے تھے تاہم تین روز بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ان میں اردن کے دو بھائی اور (شادی کے رشتے سے) ان کا ایک رشتہ دار شامل تھے۔

اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں اردن کی فوج نے بتایا کہ یونانی آرتھوڈوکس گرجا گھر پر “دہشت گرد حملہ کرنے والے تینوں مجرموں کو سٹیٹ سکیورٹی کورٹ نے سزائے موت سنانے کا فیصلہ جاری کیا۔”

عدالت نے انہیں “دہشت گرد حملہ کرنے” جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں، نیز اسلحہ سے متعلق جرائم، “دہشت گرد کارروائیوں کی سازش کرنے” اور “کسی دہشت گرد تنظیم کے نظریات کو فروغ دینے” کا مجرم قرار دیا۔