سعودی عرب کی بحرین پر ایرانی حملوں کی مذمت
ریاض بحرین کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے ، سعودی وزارتِ خارجہ
November 15, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے خلیجی اتحادی بحرین کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے منامہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ریاض بحرین کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیان کے مطابق ایران کے حملے بین الاقوامی قانون اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔
سعودی عرب نے خطے کے ممالک کے خلاف ’واضح ایرانی حملوں‘ کے فوری خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔
سعودی بیان سے قبل مصر، اردن اور بحرین بھی ان حملوں کی مذمت کر چکے ہیں۔