آبنائے ہرمز کے قریب توانائی بردار ٹینکر پر حملہ
جہاز کے تمام عملے کے ارکان محفوظ،کوئی لاپتا نہیں ،یو کے ایم ٹی او
فائل فوٹو
لندن : برطانیہ کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی یو کے میرین ٹریڈ آپریشنز نے کہا ہے کہ اسے ایک توانائی بردار ٹینکر پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، جو انڈین شپنگ حکام کی جانب سے دی گئی۔
ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب جہاز خلیج کے راستے مشرق کی جانب آبنائے ہرمز کی طرف سفر کر رہا تھا۔
یو کے ایم ٹی او نے اپنے مشاورتی بیان میں کہا ہے کہ جہاز کے تمام عملے کے ارکان محفوظ ہیں اور ان میں سے کوئی لاپتا نہیں۔ تاہم جہاز کو پہنچنے والے نقصان اور ممکنہ ماحولیاتی اثرات کی نوعیت تاحال واضح نہیں۔
برطانوی ایجنسی نے واقعے کی تاریخ نہیں بتائی، البتہ علاقے میں موجود جہازوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔