کینیڈا نے بھارتی گینگسٹر گولڈی برار کو ملک کا سب سے بڑا مطلوب ملزم قرار دے دیا

انتہائی مطلوب مفرور، گرفتاری پر بھاری انعام کا اعلان، بین الاقوامی سطح پر کوششیں جاری۔

November 20, 2026 · بام دنیا
کینیڈا نے بھارتی گینگسٹر گولڈی برار کو ملک کا سب سے بڑا مطلوب ملزم قرار دے دیا

کینیڈا نے بھارتی گینگسٹر گولڈی برار کو ملک کا سب سے بڑا مطلوب ملزم قرار دے دیا

کینیڈا نے بھارتی نژاد گینگسٹر گولڈی برار کو ملک کے 25 انتہائی مطلوب مفرور ملزمان کی فہرست میں پہلے نمبر پر رکھتے ہوئے اس کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے پر ڈھائی لاکھ کینیڈین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے عوامی تحفظ کے پروگرام ’بولو‘ کے تحت گولڈی برار کی گرفتاری کے لیے عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق گولڈی برار، جن کا اصل نام ستندرجیت سنگھ ہے، ستمبر 2023 میں کینیڈا کے شہر ونی پیگ میں سکھدول سنگھ گل کے قتل کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔ کینیڈین پولیس کی جانب سے فروری 2026 میں گولڈی برار اور ان کے ایک ساتھی کے خلاف قتل اور قتل کی سازش کے الزامات کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

دوسری جانب امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے بھی گولڈی برار کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے اور ان کی گرفتاری میں مدد دینے پر 10 لاکھ امریکی ڈالر انعام مقرر کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس خطرناک ملزم کی تلاش کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔