فرانسیسی عدالت نے بیکری مالکان کو ہراساں کرنے والے سابق میئر کو سزا سنا دی

سابق میئر کو قید کی سزا، 5 ہزار یورو جرمانہ عائد، متاثرین کو ہرجانہ بھی ادا کرنا ہوگا

November 20, 2026 · بام دنیا
فرانسیسی عدالت نے بیکری مالکان کو ہراساں کرنے والے سابق میئر کو سزا سنا دی

فرانسیسی عدالت نے بیکری مالکان کو ہراساں کرنے والے سابق میئر کو سزا سنا دی

فرانس میں ایک گاؤں کے سابق میئر کو بیکری چلانے والے میاں بیوی کو مسلسل ہراساں کرنے اور کاروبار میں مداخلت کرنے کے جرم میں عدالت نے سزا سنا دی ہے۔ یہ واقعہ فرانس کے علاقے برٹنی کے قصبے سینٹ اوئن دے زالیو میں پیش آیا، جہاں سابق میئر پیئر ٹی نے مقامی بیکری چلانے والے جوڑے کو مبینہ طور پر مختلف معاملات پر مسلسل دباؤ میں رکھا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق سابق میئر کو بیکری کے اوقاتِ کار، روٹی نہ کاٹنے اور دیگر تجارتی معاملات پر مالکان سے اختلاف تھا۔ اس نے مبینہ طور پر کاروباری جوڑے کو بار بار ہراساں کیا، جس کے باعث متاثرہ جوڑے کو صرف 2 ماہ بعد ہی اپنا کاروبار بند کرنا پڑا تھا۔

رین شہر کی فوجداری عدالت نے 12 نومبر 2026 کو سابق میئر کو ذہنی ہراسانی کا مجرم قرار دیتے ہوئے 8 ماہ قید کی معطل سزا سنا دی ہے۔ علاوہ ازیں عدالت نے مجرم پر 5 ہزار یورو جرمانہ عائد کیا اور متاثرہ جوڑے سے 3 سال تک رابطہ کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم کو متاثرین کو 11 ہزار 200 یورو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔