ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ نے ریلیز کے پہلے روز 2 ارب 36 کروڑ ڈالر کما لیے

تاریخی کامیابی، پری آرڈرز سمیت 2 کروڑ 45 لاکھ کاپیاں فروخت، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا

November 21, 2026 · بام دنیا
ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ نے ریلیز کے پہلے روز 2 ارب 36 کروڑ ڈالر کما لیے

ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ نے ریلیز کے پہلے روز 2 ارب 36 کروڑ ڈالر کما لیے

معروف ویڈیو گیم ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ یعنی ’جی ٹی اے 6‘ نے پری آرڈرز اور ریلیز کے پہلے روز 2 کروڑ 45 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت کرکے اندازاً 2.36 ارب ڈالر کی شاندار آمدنی حاصل کرلی ہے۔

اینالیٹکس پلیٹ فارم سینسر ٹاور کے مطابق اس غیر معمولی آمدنی کے باعث جی ٹی اے 6 کی لانچ کو تاریخ کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ لانچ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس گیم کی ریلیز کے ساتھ ہی اس کی فرنچائز کی گزشتہ قسط کے بعد 13 سال سے جاری طویل انتظار کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے۔

سینسر ٹاور کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گیم کی مجموعی فروخت میں پلے اسٹیشن کا حصہ 75 فی صد رہا جبکہ باقی 25 فی صد فروخت ایکس باکس کے پلیٹ فارم پر ریکارڈ کی گئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس تاریخی کامیابی کا موازنہ ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ سے بھی کیا جا رہا ہے، جو سال 2019 میں ریلیز ہوئی تھی اور دنیا بھر میں باکس آفس پر مجموعی کمائی کے لحاظ سے اب تک سب سے زیادہ کامیاب فلم مانی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ فلم ’ایونجرز: اینڈ گیم‘ نے سینما گھروں میں اپنی پوری نمائش کے دوران تقریباً 3 ارب ڈالر کمائے تھے، جبکہ اپریل 2019 میں ریلیز کے ابتدائی دنوں میں اس کی عالمی کمائی 1.2 ارب ڈالر رہی تھی۔