امریکا میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک
کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے عمارت میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی،ایک خاتون شدید زخمی
پولیس نے حملہ آورکو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔فائل فوٹو
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں بچہ سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا میں مسلح شخص نے عمارت میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بچہ سمیت 4 افراد ہلاک اورایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حملہ آورکو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جب کہ علاقے کو مکمل سیل کرکے سرچ آپریشن بھی کیا گیا، حملہ آورکو اسپتال منتقل کردیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جس عمارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہاں متعدد دفاتر ہیں تاہم حملہ آورکی شناخت ابھی تک ظاہرنہیں کی گئی جبکہ فائرنگ کے واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔